فیکٹ چیک: نتیش کمار کے قافلے پر 2018 میں ہوا تھا حملہ، ویڈیو اب وائرل

وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ نتیش کمار کے قافلے پر جنوری 2018 میں حملہ ہوا تھا، لیکن کچھ صارفین اس ویڈیو کو اب وائرل کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیا سوشل میڈیا پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے قافلے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہاہے۔ اس میں لوگ ان کے قافلے پر پتھربازی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو حالیہ معاملہ بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی ۔ ہمارے جانچ میں وائرل پوسٹ فرضی نکلی۔ پرانے ویڈیو کو اب کچھ لوگ جان بوجھ کر لاک ڈاؤن سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔ جنوری 2018 میں بکسر جاتے وقت نتیش کمار کے قابلے پر گاؤں کے لوگوں نے پتھربازی کی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک پیج ’انوشکا‘ نے 10 مئی کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: ’’یہ ہیں ہمارے بہار کے وزیر نتیش کمار جو جگہ جگہ پر مار پٹائی پتھرکھاتے گھوم رہے ہیں، اور وہ عوام کو اخلاقیات کا سبق سکھاتے ہیں ایسا ہی ہے کہ عوام بھوک سے مر رہی ہے ، وہ اے سی میں ہوا کھا رہے تھے ، جو ہوا وہ اچھا ہے‘‘۔

پڑتال

وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ میں اپ لوڈ کر کے کئی گریب نکالے۔ اس کے بعد انہیں گوگول رورس امیج ول کے ذریعہ سرچ کیا۔ آخر کار ہمیں یہ ویڈیو نیوز18 کے فیس بک پیج پر ملا۔ 13 جنوری 2018 کواپ لوڈ اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ بہار کے سی ایم نتیش کمار کے قافلے پر حملہ کیا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیراعلیٰ جائزہ دورے کے دوران بکسر جارہے تھے۔

اس کے بعد ہم نے گوگل میں واقعہ سے منسلک خبروں کو سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ خبر کو 12 جنوری 2018 کو شائع کیا گیا تھا۔ حبر کے مطابق، وزیر اعلی نتیش کمار کی ’ترقیاتی جائزہ دورے‘ کے دوران بکسر کے ناندر میں ان کے قافے پر پتھراؤ ہوا۔ اس میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ پوری خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے بہار جنتا دل (یو) کے چیف ترجمان سنجے سنگھ سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو میں کوئی دم نہیں ہے۔ یہ سب احمقانہ باتیں ہیں۔ ایک پرانی ویڈیو ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف گمراہیت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ، لیکن اس سے مخالفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’انوشکا‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو82,072 لوگ فالوو کرتےہیں۔ علاوہ ازیں اس پروفائل سے ایک مخصوص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ نتیش کمار کے قافلے پر جنوری 2018 میں حملہ ہوا تھا، لیکن کچھ صارفین اس ویڈیو کو اب وائرل کر رہے ہیں۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts