X
X

فیکٹ چیک: اروند کیجریوال کی عمران خان کے ساتھ والی تصویر 2016 کی ہے، گزشتہ روز کی نہیں

ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ پوری طرح صحیح نہیں ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر 2016 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہیں تھے اور انہوں نے دہلی میں اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ گزشتہ روز اروندر کیجریوال نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دہلی انتخابات سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ مکمل طور پر صحیح نہیں ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر 2016 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہیں تھے اور انہوں نے دہلی میں اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی تھی۔ گزشتہ روز اروند کیجریوال نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

وائرل تصویر میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ڈسکرپشن میں لکھا ہے، ’’دہلی انتخبات سے قبل عمران سے آشیرواد لیتے ہوئے کیجری۔‘‘۔

پڑتال

اس تصویر کو صحیح سے دیکھنے پر ہم نے پایا کہ مذکورہ تصویر کے نیچے پرو کیرالہ لکھا ہے۔

اسلئے اس پوسٹ کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر ’اروند کیجریوال عمران خان پرو کیرالہ‘ کی ورڈ کے ساتھ تلاش کیا۔ ہمارے ہاتھ پروکیرالہ ڈاٹ کام نام کی ایک ویب سائٹ پر ایک خبر کا لنک لگا۔ خبر میں وائرل تصویر تھی۔ اس خبر کو 20 مارچ 2016 کو شائع کیا گیا تھا۔ خبر کے مطابق، 20 مارچ 2016 کی یہ تصویر ہے جب عمران خان نے دہلی میں اروند کیجویوال سے ملاقات کی تھی۔

ہمیں یہ خبر اور بھی متعدد ویب سائٹ پر ملی۔ انہیں ٹیلی گراف اور انڈین ایکسپریس پر پڑھا جا سکتا ہے۔

اب ہم نے اروند کیجریول کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی تلاش کیا اور پایا کہ انہوں نے بھی 20 مارچ 2016 کو اس میٹنگ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اب ہم نے گوگل نیوز سرچ کر کے تلاش کیا کہ کیا کیجریوال نے گزشتہ روز میں عمران خان سے کوئی ملاقات کی ہے یا نہیں۔ ہمیں کسی بھی قابل اعتماد نیوز پلیٹ فارم پر ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔

اس موضوع میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے عآپ لیڈر سنجے سنگھ سے بھی بات کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’’یہ تصویر 2016 کی ہے، اس پر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہیں تھے اور کافی گزارش کے بعد انہیں اپوانٹمینٹ دی گئی تھی۔ گزشتہ روز وزیر اعلی نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے‘‘۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ پوری طرح صحیح نہیں ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر 2016 کی ہے جب عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہیں تھے اور انہوں نے دہلی میں اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ گزشتہ روز اروندر کیجریوال نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی ہے۔

  • Claim Review : दिल्ली चुनाव से पहले इमरान से आशीर्वाद लेते हुए केजरी ।
  • Claimed By : FB User- Harish Joshi
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later