X
X

فیکٹ چیک: 2014 کے ویڈیو کو کیا جا رہا حالیہ یوکرین۔روس جنگ سے جوڑ کر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2014 کا ہے اور اس کا یوکرین کی حالالیہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 11, 2022 at 08:02 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں کئی طرح کے گمراہ کن ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی اسی طرز میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں جنگی ٹینکر کو تیز اسپیڈ میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ٹینکر پر یوکرین کا پرچم بھی نظر آرہا ہے۔ اب اس ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ یوکرین میں روسی فوجیوں کو آتا دیکھ کر یوکرین کی فوج کچھ اس طرح سے بھاگ گئی ہے۔ جب ہم نے اس ویڈیو کی پڑتال کو تو پایا کہ یہ ویڈیو 2014 کا ہے اور اس کا یوکرین کی حالالیہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’یوکرینی فوج کے فرار ہونے کی ویڈیو جب روسی فوج خارکیف شہر میں داخل ہوئی اور شہریوں نے ان کے شرمناک فرار ہونے پر پتھراؤ کیا‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کیا اور اس کے متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ ہمیں یہ ویڈیو ملٹری ٹکنیک نام کے ایک یوٹیوب چینل پر 11 مئی 2014 کو اپ لوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ روسی زبان میں دئے گئے کیپشن کو ہم نے گوگل ٹرانسلیٹس کی مدد سےترجمہ کیا اور اس کے مطابق، ’داخلی دستوں کے سپاہی 9 مئی 2014، پوری رفتار سے بی ایم پی پر رکاوٹیں توڑ رہے ہیں‘۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہی ویڈیو آر ٹی کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں ویڈیو کو 10 مئی 2014 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اور ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’شوقیہ فوٹیج میں مشرقی یوکرین میں ماریوپول کے رہائشیوں کی طرف سے تعمیر کردہ رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے یوکرین کے بی ایم ڈی کو دیکھا گیا۔ مقامی لوگوں نے ڈونیٹسک کے علاقے میں بڑی فوجی موجودگی کی اطلاع دی ہے، جہاں کیف کا “انسداد دہشت گردی آپریشن” جاری ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ ویڈیو پرانی ہے حالاںکہ ہم نے تصدیق کے لئے یوکرین کی فیکٹ چیکنگ ٹیم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا ہے۔ وہاں سے جواب آتے ہی خبر کو اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 4,219  لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2014 کا ہے اور اس کا یوکرین کی حالالیہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : یوکرینی فوج کے فرار ہونے کی ویڈیو جب روسی فوج خارکیف شہر میں داخل ہوئی اور شہریوں نے ان کے شرمناک فرار ہونے پر پتھراؤ کیا
  • Claimed By : ہیش ٹیگ
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later