فیکٹ چیک: 2013 کی ریلی میں زخمی ہوئے عمران خان کا ویڈیو ہوا گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا عمران خان کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے سے قبل کا ہے، جب وہ الیشن کیمپین کے دوران اسٹیج سے گر گئے تھے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر ان کا علاج کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ پی ایم عمران خان کا یہ حال کا ویڈیو ہے اور وہ لفٹ سے گر گئے ہیں اور آپریشن کے لئے اسپتال میں داخل ہیں۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا عمران خان کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے سے قبل کا ہے، جب وہ الیشن کیمپین کے دوران اسٹیج سے گر گئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،’وزیر اعظم عمران خان لفٹ سے گر کر بری طرح زخمی۔ ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کا امکان، آپریشن کے لئے ہسپتال میں داخل‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوی کو مناسب کی ورڈ کے ساتھ نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ یورو نیوز نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 8 مئی 2013 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، پاکستان کے سیاست داں عمران خان لاہور میں ریلی کے دوران زخمی ہو گئے‘۔ مکمل ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔

ٹی ڈبلو اردو میں 7 مئی 2013 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان لاہور کے علاقے گلبرگ کی غالب مارکیٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے جب لفٹر میں سوار ہو کر اسٹیج کی جانب روانہ ہوئے تو لفٹر کا توازن خراب ہو گیا۔ عمران خان اپنے ساتھ کھڑے افراد کے ساتھ قریب 15 فٹ کی بلندی سے زمین پر آن گرے۔ عمران خان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئیں۔

اردو العربیہ کی ویب سائٹ پر 7 مئی 2013 کو شائع ہوئی خبر میں عمران خان کا اسٹیج سے گرنے کا ویڈیو بھی ملا۔ خبر یہاں پڑتھ سکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو ہمیں دا ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر بھی مئی 2013 کو اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لئے پاکستان کے 92 نیوز کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو 7 مئی 2013 کا ہے اور اس وقت عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بھی نہیں بنے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال میں عمران خان کے ساتھ ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1459 لوگ فالوو کرتے ہیں اور اسے 16 دسمبر 2021 کو بنایا گیا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ وائرل پوسٹ گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو 2013 کا عمران خان کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے سے قبل کا ہے، جب وہ الیشن کیمپین کے دوران اسٹیج سے گر گئے تھے۔

Misleading
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts