X
X

فیکٹ چیک: 2013 کی تصویر کو دہلی کی کسان ٹریکٹر ریلی سے جوڑ کر کیا جا رہا فرضی دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر دہلی میں گزشتہ روز ہوئی ٹریکٹر ریلی کی نہیں بلکہ 2013 کے سکھ برادری کے ایک مظاہرہ کی ہے، جسے اب فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 29, 2021 at 12:22 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دہلی میں 26 جنوری کو کسان ٹریکٹر ریلی میں ہوئے تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی تصویر کو حال ہی کا سمجھتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے۔ وشواس نیوز نے پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر دہلی میں ہوئی کسان ٹریکٹر ریلی کی نہیں بلکہ 2013 کے سکھ مظاہرہ کی ہے، جس میں سکھ برادری اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اب اسی پرانی تصویر کو جان بوجھ کر غلط حوالے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف ’بشیر چودھری‘ نے وائرل تصویر کو ٹویٹ کرتےہوئے لکھا
”This picture will shake the foundations of #India #JaagPunjabiJaag #IndianRepublicBlackDay #TractorMarchDelhi #KisanTractorRally #FarmersProtest”.

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر 5 مئی 2013 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل لگا۔ خبر میں ہمیں وہی تصویر نظر آئی جسے حال کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، سکھوں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز 1984 کے سکھ مخالف فساد کے معاملہ میں کانگریس لیڈر سجن کمار کو بری کرنے کی مخالفت میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ کی جانب مارچ نکالنے کی کوشش کی۔ مکمل خبر کو یہاں پڑھیں۔

گیٹی امیجز پر بھی ہمیں وائرل تصویر نظر آئی، تصویر کو 5مئی 2013 کی بتاتے ہوئے تفصیل میں لکھا گیا ہے کہ تصویر دہلی کی اس وقت کی ہے جب سکھوں نے 1984 کے مجرم سجن کمار کو بری کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اسی درمیان پولیس اور سکھ برادری میں جھڑپ ہوئی تھی۔ فوٹو کو کھینچنے والے فوٹوگرافر شیکھر یادو کا نام بھی ہمیں تصویرمیں نظر آیا۔

وشواس نیوز نے تصویرکو کھینچنے والے فوٹوگرافر شیکھر یادو سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل دعوی شیئر کیا۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصوی بہت پرانی ہے۔

اب باری تھی پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف بشیر چودھری کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے اسلام آباد سے ہے۔ علاوہ ازیں صارف کو 6877 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر دہلی میں گزشتہ روز ہوئی ٹریکٹر ریلی کی نہیں بلکہ 2013 کے سکھ برادری کے ایک مظاہرہ کی ہے، جسے اب فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر حال ہی کی ہے
  • Claimed By : Bashir Chaudhary
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later