فیکٹ چیک: سڑک پر گرے ان نوٹوں کا کورونا وائرس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے

دہلی کے بدھ وہار میں سڑک پر گرے نوٹوں کے معاملہ کا کورونا وائرس سے کوئی تلعق نہیں ہے۔ اصل میں ایک شخص کی جیب سر کچھ نوٹ سڑک پر گر گئے تھے، جسے بعد میں پولیس نے جانچ کر انہیں واپس کر دیا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو کو لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی کے بدھ وہار میں نوٹوں کی مدد سے کچھ لوگ کورونا وائرس پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسے کئی ویڈیو آچکے ہیں، جنہیں لے کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ لوگ نوٹوں کو انفیکٹڈ کر سڑکوں پر پھینک رہے ہیں، تاکہ کورونا وائرل کی وبا کو پھیلایا جا سکے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف ’منیش اگروال‘ نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’بدھ وہار دہلی میں جگہ جگہ پر 2000 کے نوٹ پڑے ہوئے ملے ہیں۔ یہ جہاد ہو سکتا ہے سنبھل کر رہیں‘‘۔

پڑتال

دہلی، بدھ وہار نوٹ کی ورڈ کے ساتھ نیوز سرچ کرنے پر ہندی نیوز چینل آج تک کا ایک ویڈیو بولیٹن ملا۔

ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’کورونا وائرس کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ لوگ معمولی باتوں کو بھی کورونا وائرس کے مظریہ سے دیکھنے لگے ہیں۔ دہلی کے بدھ وہار علاقہ میں بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اے ٹی ایم سے کیش نکال کر جا رہے ایک شخص کا کیش زمین پر گر گیا تھا۰ کیش گرنے سے بےخبر وہ شخص وہاں سے چلا گیا۔ آپس پاس کے لوگوں نے جب زمین پر پڑا کیش دیکھا تو کورونا کی افواہ اڑنے لگی۔ کچھ لوگوں کو شبہ کتھا کہ کسی نے وبا پھیلانے کے مقصد سے یہ کیش جان بوجھ کر زمین پر گرا دیا ہے۔ لوگوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اعطلاع دی۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر جانچ کی۔ کچھ دیر بعد وہ شخص اپنا کیش تلاش کرتا ہوا واپس اے ٹی ایم کے پاس پہنچا تو لوگوں کے جان میں جان آئی۔ اس شخص نے بتایا کہ اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کے بعد یہ کیش اس کے ہاتھ سے دنیچے گر گیا تھا‘‘۔

یعنی سڑکوں پر گرے نوٹ کورونا وائرس کا پھیلانے کے لئے جان بوجھ کر نہیں گرائے گئے تھے، بلکہ جس شخص نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالے تھے، اس کے بعد پاس سڑک پر گر گئے تھے۔تھوڑی دیر بعد واپس آیا اور اپنے پیسے لیکر چلا گیا۔

روہینی کے اے سی پی ایس ڈی مشرا کے مطابق، یہ معاملہ اے ٹی ایم سے نوٹ نکالنے جانے کا تھا۔ ایک شخص نے پاس کے ایس بی آئی اے ٹی ایم سے پیسے نکالے تھے اور گھر جاتے وقت ان کی جیب سے کچھ پیسے گر گئے۔ بعد میں وہ اسے تلاش کرتے ہوئے واپس آئے۔ پولیس نے ان کی باتوں کو سچ ماننے کے بعد ان کے پیسے واپس لوٹا دیئے۔‘

فیس بک پیج ’اسٹانڈ ود ڈلہی پولیس‘ پر ہمیں ایس ڈی مشرا کا ایک ویڈیو ملا۔ جس میں انہوں نے اس معاملہ کی تمام تفصیل دی ہے۔

रोहिणी के ACP एस डी मिश्रा

نتیجہ: دہلی کے بدھ وہار میں سڑک پر گرے نوٹوں کے معاملہ کا کورونا وائرس سے کوئی تلعق نہیں ہے۔ اصل میں ایک شخص کی جیب سر کچھ نوٹ سڑک پر گر گئے تھے، جسے بعد میں پولیس نے جانچ کر انہیں واپس کر دیا۔

False
Symbols that define nature of fake news
مکمل سچ جانیں...

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں

Related Posts
Recent Posts