X
X

فیکٹ چیک: وزیر اعظم مودی کے بنگال دورہ کے دوران ان کے خلاف نہیں لگے نعرے، ایڈیٹڈ ویڈیو وائرل

بنگال میں 22 مئی کو ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے دوران ’چوکیدار چور ہے کے نعرے نہیں لگائے گئے تھے۔ وائرل ہو رہے دویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر اس میں ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے کو جوڑ کر فرضی تشہیر کی جا رہی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: May 27, 2020 at 06:14 PM
  • Updated: May 27, 2020 at 06:29 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ امفان طوفان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بنگل دورہ سے منسلک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے اس دورہ کے دوران ان کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ویڈیو وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگال دورے کا ہے، لیکن غلط ارادے کے ساتھ اس ویڈیو کو ایڈٹ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ بنگال دورے کے دوران وزیر اعظم مودی کے خلاف نہیں بلکہ حمایت میں نعرےلگے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’فار ایور لو‘ نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے
”#Bengal #visitchowkidar chor hai.”

پڑتال

امفان طوفان کی وجہ سے ہوئی تباہی کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 مئی کو مغربی بنگال اور اوڈیشہ کا دورہ کیا تھا۔ اس سفر کے دوران انہوں نے متاثر علاقہ کا ہوائی دورہ اور دونوں ریاستوں کے وزرائے علی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ وزیر اعظم مودی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعظم کے ساتھ ہوئی میٹنگ اور ہوائی دورہ کی تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

نیوز سرچ میں ہمیں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی، جس میں ان کے سفر کے دوران ’چوکیدار چور ہے‘ کا نعرے لگائے جانے کا ذکر ہو۔ سوشل میڈیا سرچ میں ہمیں ان کے سفر کے الگ الگ وقت کے کئی ویڈیو ملے۔ انہیں میں ہمیں وہ ویڈیو بھی ملا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ’بنگال ٹائمس 24 انٹو 7‘ 22 مئی کو دپہر بعد ساڑھے تین بجے اپنے پیج سے لائو کیا تھا، جس میں وزیر اعظم مودی کو ایک بلڈنگ کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ اور بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی ان کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو غور سے سننے پر وہاں پر موجود بھیڑ کو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بیک گراونٹ میں شنکھ کی آواز کو بھی سنا جا سکتا ہے۔

ہمارے ساتھ ’دینک جاگرن‘ کے بنگال کے ایڈیٹر جے کے واجپائے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرل ہو رہا ویڈیو ہفتہ (22 مئی) کا ہے، جب وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کے ساتھ بیٹھ کر امفان طوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، ’یہ ویڈیو ہفتہ کے بشیر ہار کالج میں پی ایم مودی کے سی ایم ممتا بنرجی کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد کا ہے۔ حالاںکہ، اس دوران چوکیدار چور ہے کے نعرے نہیں لگائے گئے‘‘۔ واجپائی نے کہا، ’اس دن ایسی کوئی نعرے بازی نہیں ہوئی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج کے پاس بھیڑ ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتا‘۔

اس کے بعد ہم نے ایک اور نیوز سرچ کیا اور ہمیں یوٹیوب پر 10 اپریل 2019 کو اپ لوڈ کیا گیا ایک ویڈیو ملا، جس میں لوگوں کو چوکیدار چور ہے کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ’ٹائمس آف انڈیا‘ کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ، ’بنگلورو میں بی جے پی کی ریلی کے دوران کانگریس کارکنان نے چوکیدار چور ہے کے نعرے لگائے تھے‘۔

نعرے بازی کے طرز سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس ویڈیو سے نعرے بازی کی آواز کو نکال کر وزیر اعظم کے بنگال دورہ والے ویڈیو کو ایڈیٹ کر اس میں اسے جوڑ دیا گیا ہے۔ واجپائی نے کہا ’ایسا لگ رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے بنگال دورہ کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر اس میں کہیں اور سے نعرہ بازی کے آڈیو کلپ کو جوڑا گیا ہے۔‘ یعنی وزیر اعظم نرنیدر مودی کے بنگال دورہ کے دوران اصل ویڈیو میں ’چوکیدار چور ہے‘ کی جگہ ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے گئے تھے۔

نتیجہ: بنگال میں 22 مئی کو ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے دوران ’چوکیدار چور ہے کے نعرے نہیں لگائے گئے تھے۔ وائرل ہو رہے دویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر اس میں ’چوکیدار چور ہے‘ کے نعرے کو جوڑ کر فرضی تشہیر کی جا رہی ہے۔

  • Claim Review : #Bengal #visit #chowkidar chor hai.
  • Claimed By : FB page- Forever In Love
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later