X
X

فیکٹ چیک: ادارکار اجے دیوگن اور کاجل کے طلاق کے نام پر وائرل کئے جا رہے تینوں ویڈیو کا دعوی فرضی

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان تینوں ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ دو ویڈیو کاجل کی ویب سیریز کے پروموشن سے متعلق ہیں اور ایک ویڈیو اس وقت کا ہے جب اجے دیوگن کی فلم بھولا کے لئے ان کے بیٹے اور کاجل نے سکرینگ میں شرکت کی تھی۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 15, 2023 at 06:34 PM
  • Updated: Jul 19, 2023 at 01:23 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجل کے طلاق کا دعوی کرتے ہوئے تین مختلف ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں جن کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کے بعد کاجل کی میڈیا سے پہلی بار گفتگو۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان تینوں ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ دو ویڈیو کاجل کی ویب سیریز کے پروموشن سے متعلق ہیں اور ایک ویڈیو اس وقت کا ہے جب اجے دیوگن کی فلم بھولا کے لئے ان کے بیٹے اور کاجل نے سکرینگ میں شرکت کی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’’طلاق کے بعد کاجل کا میڈیا سے گفتگو۔ طلاق کے پیچھے صرف اجے دیوگن کا قصور نہیں میری فیملی کا بھی ہے میں واپس فلموں میں کمبیک کر رہی ہوں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، حالاںکہ ہمیں ایسی کوئی کوئی بھی خبر نہیں ملی۔ جون کی خبروں کے مطابق ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کاجل نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’اپنی زندگی کے سب سے برے ٹرائل‘ سے گزر رہی ہیں‘۔ اور اسی پوسٹ کے بعد ان کے اجے دیوگن کے طلاق کی قیاس آریائیاں لگائی جا رہی تھیں۔ لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ ان کی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ آنے والی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’ٹرائل‘ لفظ کا استعمال کیا تھا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وائرل دعوی کو تین مختل ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، ہم نے نیوں کو الگ الگ فیکٹ چیک کرنے کافیصلہ کیا۔

پہلا ویڈیو

وائرل ویڈیو کی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 12 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ کاجل کی ویب سیریز ’دا ٹرائل‘ کا لانج، اجے دیوگن نے شرکت کرتے ہوئے دیا کاجل کو سرپراز۔ اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو کا بڑا ورژن دیکھا جا سکتا ہےاور کاجل پورے ویڈیو میں وہ اپنی ویب سیریز دی ٹرائل سے متعلق ہی بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دوسرا ویڈیو

دوسرا ویڈیو ہمیں مارچ کو ایک ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’کاجل کے بیٹے یوگ دیوگن نے باپ اجے دیوگن بھولا کی فلم کی اسکرینگ میں شرکت کی‘‘۔

تیسرا ویڈیو

وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو کاجل کے ٹویٹر ہینڈل پر 23 جون 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا، یہاں ویڈیو کے ساتھ دئے گئے کیپشن میں انہیں نے اپنی آنے والی ہاٹ اسٹار کی سیریز دا ٹرائل کا پروموش کرتے ہوئے اسے دیکھنے کی گزارش کی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق ہم نےانٹرٹینمینٹ کے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ دونوں نے ہی طلاق کی خبروں کو فرضی بتایا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوش اسکیننگ میں ہم پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ان تینوں ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ دو ویڈیو کاجل کی ویب سیریز کے پروموشن سے متعلق ہیں اور ایک ویڈیو اس وقت کا ہے جب اجے دیوگن کی فلم بھولا کے لئے ان کے بیٹے اور کاجل نے سکرینگ میں شرکت کی تھی۔

  • Claim Review : کاجل اور اجے دیوگن کا طلاق کے بعد کاجل کی میڈیا سے گفتگو
  • Claimed By : فیس بک صارف: سویٹی وائٹی
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later