X
X

فیکٹ چیک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نہیں پہنچی کپل شرما شو میں، ویڈیو اڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دو مختلف ویڈیوز کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ کپل شرما کی ویڈیو ان کے شو کے دوران 2018 کی ہے جب کہ ہانیہ عامر کی ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ پاکستان کے ٹی وی شو ‘دی فورتھ ایمپائر’ میں پہنچی تھیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Aug 8, 2023 at 06:17 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کپل شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں کپل شرما کو اپنے شو کے دوران ایک خاتون کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے اور اگلے سین میں ہانیہ عامر کے ویژول نظر آ رہے ہیں۔ اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہانیہ عامر حال ہی میں کپل شرما کے شو میں پہنچی ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دو مختلف ویڈیوز کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ کپل شرما کی ویڈیو ان کے شو کے دوران 2018 کی ہے جب کہ ہانیہ عامر کی ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ پاکستان کے ٹی وی شو ‘دی فورتھ ایمپائر’ میں پہنچی تھیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا، ’’کپل شرما شو میں ہانیہ عامر‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے پہلے کپل شرما کی ویڈیو کے کی فریم نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش میں، ہمیں یہ ویڈیو 9 نومبر 2021 کو ‘ہرش آفیشیئل’ کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں کپل شرما کا وائرل ویڈیو ورژن 1 منٹ 27 سیکنڈ سے دیکھا جا سکتا ہے، یہاں اس ویڈیو میں وہ سامعین میں بیٹھی ایک خاتون کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سونی ٹی وی کا ویری فائڈ یوٹیوب چینل سیٹ انڈیا پر ہم اپنی پڑتال کو جاری رکھتے ہوئے پہنچے اور کی ورڈ کی مدد سے وائرل ویڈیو کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ تلاش کرنے پر، ہمیں ‘دی کپل شرما شو سیزن 2-ایپیسوڈ 1-دی جنون ریٹرنز-29 دسمبر 2018’ کے عنوان کے ساتھ مکمل ایپی سوڈ ملا جس سے وائرل ویڈیو کا کلپ نکالا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو کا ایک ورژن 11 منٹ 11 سیکنڈ کے فریم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کپل شرما کو سامعین میں موجود ایک خاتون کے ساتھ بات چیت کرتے اور ان کی تعریف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس ایپی سوڈ کے مہمان خصوصی رنویر سنگھ اور روہت شیٹی تھے۔

تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے وائرل ویڈیو سے ہانیہ عامر کے فریموں کے کی گریبس نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش میں ہمیں اے آر وائی ڈیجیٹل ڈاٹ ٹی وی کے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اسی موقع کی کچھ تصاویر ملیں۔ 12 مارچ کو اپ لوڈ کی گئی ان تصاویر کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ ‘#دی فورتھ امپائر’ نامی شو کے دوران کی گئی تھیں۔

مزید تفتیش میں، ہم اے آر وائی ڈیجیٹل کے تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر پہنچے اور وائرل ویڈیو کو کی ورڈ کے ساتھ تلاش کیا۔ تلاش میں، ہمیں شو کا پورا ایپی سوڈ ‘دا فورتھ امپائی 11 مارچ 2023’ ملا۔ ہانیہ عامر کے تمام ویژولز کو اس ویڈیو سے ہٹا کر کپل شرما کے شو سے ایڈٹ اور شامل کیا گیا ہے۔

وائرل پوسٹ کے حوالے سے تصدیق کے لیے سینئر انٹرٹینمینٹ صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ کپل شرما شو یہ پاکستانی اداکارہ کبھی نہیں آئی ہیں۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پیج 4 اگست 2023 کو بنایا گیا ہے اور دی کپل شرما شو سے متعلق مختصر ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو دو مختلف ویڈیوز کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ کپل شرما کی ویڈیو ان کے شو کے دوران 2018 کی ہے جب کہ ہانیہ عامر کی ویڈیو اس وقت کی ہے جب وہ پاکستان کے ٹی وی شو ‘دی فورتھ ایمپائر’ میں پہنچی تھیں۔

  • Claim Review : کپل شرما شو میں ہانیہ عامر
  • Claimed By : فیس بک پیج: فن زون
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later