X
X

فیکٹ چیک: اکشے کمار نے نہیں کی مداحوں سے عمران خان کو فالوو کرنے کی گزارش، ڈیپ فیک ویڈیو ہوا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ اکشے کمار کا ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو میں اکشے کمار اپنے مداحوں سے ان کے ایلبم ’فلحال2‘ کی رلیز کے موقع پر ریلز بنانے کی بات کہ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں اصل آواز کو ہٹا کر دوسری ڈبنگ کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 24, 2023 at 05:22 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں گاڑی کے اندر دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں وہ مبینہ طور پر عمران خان کو فالوو کرنے کی بات کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کی حمایت میں اکشے کمار اتر آئے ہیں اور انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ اکشے کمار کا ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو میں اکشے کمار اپنے مداحوں سے ان کے ایلبم ’فلحال2‘ کی رلیز کے موقع پر ریلز بنانے کی بات کہ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں اصل آواز کو ہٹا کر دوسری ڈبنگ کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اکشے کمار بھی عمران خان کے حق میں بول پڑا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے سنا۔ ویڈیو میں ٹکٹاک کا ذکر ہے جبکہ ہندستان حکومت نے ٹاکٹاک پر سال 2020 میں پابندی لگا تھی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمنے اکشے کمار کے فریم کے اسکرین گریب کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ان کے ویری فائڈ ہینڈل پر 9جولائی 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا، ویڈیو میں اکشے کمار کو ’فلحال‘ 2 پر ریلس بنانے کی بات کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ عمران خان سے متعلق کوئی بھی بات کہتے ہوئے نظر نہیں آئے۔

اصل ویڈیو اکشے کمار کے ویری فائڈ انسٹاگرام ہینڈل پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ وائرل ویڈیو سے متعلق خبریں کئی ویب سائٹس پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

وائرل ویڈیو اگر غور سے سنے تو اس میں صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ اکشے کمار کی آواز نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو اور اکشے کمار کے اصل ویڈیو کی آواز کا ہم نے معانہ کیا، وائرل ویڈیو کی آواز مزید بھاری ہے جو کہ اکشے کمارے کی آواز سے تھوڑی مختلف ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ممبئی میں مقیم انٹیٹینمینٹ صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو فرضی ہے، اکشے کمارے نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے عمران خان کی حمایت میں پوسٹ کو شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ اکشے کمار کا ویڈیو ڈیپ فیک ہے۔ اصل ویڈیو میں اکشے کمار اپنے مداحوں سے ان کے ایلبم ’فلحال2‘ کی رلیز کے موقع پر ریلز بنانے کی بات کہ رہے تھے۔ اس ویڈیو میں اصل آواز کو ہٹا کر دوسری ڈبنگ کو جوڑ کر تیار کیا گیا ہے۔

  • Claim Review : اکشے کمار بھی عمران خان کے حق میں بول پڑا۔
  • Claimed By : Noor Ayaz
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later