X
X

فیکٹ چیک: غزہ کے حالات بیان کرتی یہ ویڈیو اصل نہیں اے آئی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو اے آئی یعنی آرٹیفیشیئل انٹیلیحنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 21, 2024 at 06:31 PM
  • Updated: Oct 23, 2024 at 04:51 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو غزہ کے بچے کا ہے۔ وائرل ویڈیو میں تباہ کن منظر میں بچے کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر مذکورہ ویڈیو کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو اے آئی یعنی آرٹیفیشیئل انٹیلیحنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اے مسلمان بھائیوں خدا کے لئے فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھائے اور ویڈیو آگے ضرور شیئر کریں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ اے آئی ویڈیو ہے۔

ہم نے ویڈیو کے اسکرین گریب کو اے آئی تصویر کی تصدیق کرنے والے ٹول ہنگنگ فیس بر اپلوڈ کیا۔ یہاں ملے نتائج کے مطابق، یہ 100 فیصد اے آئی ہے۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے فیکٹ چیکرز کے لئے موجود اے آئی ٹول ویڈ ایڈوانس کی مدد سے وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ ٹول نے ویڈیو کو 97 فیصد اے آئی بتایا۔

وہیں اے آئی ٹول ہائیو ماڈریشن پر دی گئی معلومات کے مطابق، یہ ویڈیو 85.9 فیصد اے آئی ہے۔

وائرل ویڈیو ہم نے اے آئی ایکسپٹر انش مہرا کے ساتھ شیئر کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ،یہ ویڈیو اے آئی ہے۔ ویڈیو میں دکھائے دے رہے بچے کے آس پاس کے منظر کو دیکھتے ہوئے واضح طور پر تین مختلف انسانی شخصیتیں بنی ہوئی نظر آرہی ہیں جو اپنے جسم کے تناسب میں ایک غیر معمولی انداز میں بدل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچے کی انگلیوں کو قریب سے دیکھیں۔ جیسے ہی بچہ زمین پر گرنا شروع کرتا ہے اس کی انگلیاں بگڑنے لگتی ہیں اور نوڈلز کی طرح الگ ہوجاتی ہیں۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو اصل نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو اے آئی یعنی آرٹیفیشیئل انٹیلیحنس (مصنوعی ذہانت) کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

  • Claim Review : یہ ویڈیو غزہ کے ایک بچے کا ہے۔
  • Claimed By : FB Page- Hk Sab
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later