X
X

فیکٹ چیک: حضور ﷺ کے روضہ مبارک کے نام سے وائرل کی جا رہی تصویر مدینہ کے عجائب گھر میں موجود ماڈل کی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ گمراہ کن پائی۔ وائرل تصویر اصل میں نظر آرہی جگہ اصل میں حضور کا روضہ نہیں ہے بلکہ سعودی کے میوزئیم دار المدینہ میں بنا رضہ مبارک کا ماڈل ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 21, 2021 at 06:28 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں گھر کے ایک نقشہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ حضور ﷺ کے روضہ مبارک کا اندرونی منطر ہے یہ۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ گمراہ کن پائی۔ وائرل تصویر میں اصل میں نظر آرہی جگہ حضور کا روضہ نہیں ہے بلکہ سعودی کے میوزئیم دار المدینہ میں بنا روضہ مبارک کا ماڈل ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس صارف صارف ’ڈاکٹر کرامت علی‘ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا، ’حضور ﷺ کے روضہ مبارک کا اندرونی منظر‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل کی جا رہی تصویر کو تلاش کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں ’حج اینڈ عمرہ‘ نام کے یوٹیوب چینل پر 18 مئی 2020 کو اپ لوڈ ہوا ایک ویڈیو ملا جس میں ہمیں وائرل تصویر نظر آئی۔ کل چھ منٹ 22 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ہمیں دو مینٹ تیس سیکنڈ پر وائرل تصویر کا فریم دکھا۔ حالاںکہ قابل غور ہے وائرل کی جا رہی تصویر ویڈیو کے تھمب نیل سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’دار المدینہ میوزیئم میں حضور کے روضہ مبارک اور اس کے آس پاس کے مختلف ماڈلز شامل بھی ہیں۔ جنہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گوگل میپس میں بھی اسی تصویر کو دار المدینہ میوزیئم کے ماڈل کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لئے وشواس نیوز نے مشرق وسط میں تاریخ اور آثار قدیمہ سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے والا ادارہ میدان پروجیکٹ سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ جس پر ہمیں کمیونیکیشن کارڈینیٹر لوسی ینگ نے بتایا کہ یہ تصویر سعودی عرب مدینہ کے میوزئیم دار المدینہ کی ہے۔

میدان پروجیکٹ کی ویب سائٹ پر بھی دار المدینہ میوزیئم سے جڑی جانکاری پڑھی جا سکتی ہے۔

پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ڈاکٹر کرامت علی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 1006 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ وہیں اس پروفائل سے زیادہ تر دینی پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں وائرل پوسٹ گمراہ کن پائی۔ وائرل تصویر اصل میں نظر آرہی جگہ اصل میں حضور کا روضہ نہیں ہے بلکہ سعودی کے میوزئیم دار المدینہ میں بنا رضہ مبارک کا ماڈل ہے۔

  • Claim Review : حضور ﷺ کے روضہ مبارک کا اندرونی منظر
  • Claimed By : Dr KaramaT Ali
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later