X
X

فیکٹ چیک: عمران خان کے ساتھ نریندر مودی نہیں، سابقہ بیوی ہیں، فرضی ہے وائرل تصویر

  • By: Umam Noor
  • Published: Apr 24, 2019 at 05:01 AM
  • Updated: May 13, 2019 at 11:39 AM

نئی دہلی (وشواس ٹیم)- سوشل میڈیا پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک فرضی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں دونوں رہنما ڈائننگ ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ وشواس ٹیم کی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ تصویر فرضی ہے۔ فوٹوشاپ کی مدد سے اسے بنایا گیا ہے۔ اوریجنل تصویر میں نریندر مودی کی جگہ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان بیٹھی ہوئی تھیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں نریندر مودی کو عمران خان کے بغل میں ہری ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دونوں رہنما کھانا کھا رہے ہیں۔ اکھلیش مایاوتی فینس کلب نامی فیس بک پیج پر اس تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا گیا : ’ارے عمران بھائی، میری فلم اپنے یہاں چلواؤ نا میرے یہاں تو پابندی لگ گئی ہے۔ عمران بھائی پاکستان کی بریانی بہت مزہ دار ہے‘۔

تفتیش

وشواس کی  ٹیم نے عمران خان اور نریندر مودی کی فرضی تصویر کو سب سے پہلے گوگل ریورس امیج میں تلاش کیا۔ یہاں ہمیں بہت سی تصاویر ملیں، لیکن ان تصاویر میں کہیں بھی عمران خان کے ساتھ نریندر مودی نہیں ملے۔ اوریجنل تصویر میں عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نظر آئیں۔

گوگل سرچ کے دوران کئی صفحات کو اسکین کرنے کے بعد ہمیں ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں وائرل ہو رہی تصویر جیسی کئی تصویریں تھیں۔ ان تصاویر میں عمران خان کھانا کھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ میں ریحام خان بھی نظر آئیں۔ اس ٹویٹ کوساجدہ بلوچ (ٹویٹر ہینڈل نیچے دیکھیں) کے ٹویٹر ہینڈل کی جانب سے 6 جولائی 2015 کو ٹویٹ کیا گیا تھا۔
@SajidaBalouch

اس کے بعد ہم نے عمران خان کی اوریجنل تصویر شیئر کرنے والی ساجدہ بلوچ کا سوشل اسکین کیا۔ ہمیں پتہ لگا کہ یہ اکاؤنٹ اسلام آباد میں ہے۔ اس اکاؤنٹ کو 19 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ نومبر 2010 میں اس اکاؤنٹ کو بنایا گیا ہے۔

کون ہیں ریحام خان

ریحام خان ایک پاکستانی نژاد برطانوی صحافی ہیں۔ لیبیا میں پیدا ہوئیں ریحام خان پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کی دوسری بیوی  ہیں۔ ریحام اور عمران نے 2015 میں شادی کی تھی، لیکن یہ جوڑی زیادہ دن تک  نہیں چلی۔ جلد ہی دونوں علیحدہ ہو گئے۔

فرضی تصویر وائرل کرنے والے اکھلیش مایاوتی فینس کلب کے فیس بک پیج کو ہم نے اسکین کیا۔ اس کے لئے ہم نے اسٹاک اسکین (انگریزی میں نیچے پڑھیں) ٹول کی مدد لی۔ اس پیج کو 2500سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اس پیج کو 25 مارچ 2018 میں بنایا گیا تھا۔ اس پیج کی پروفائل فوٹو میں اکھلیش یادو اور مایاوتی کی تصویر استعمال کی گئی ہے۔
Stalkscan

اختتامیہ: وشواس ٹیم کی تفتیش میں پتہ چلا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ایک ساتھ ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھی ہوئی تصویر فرضی ہے۔ اصل تصویر میں عمران کے ساتھ ان کی سابقہ بیوی ریحام خان تھیں۔

مکمل سچ جانیں…. سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : عمران خان کے ساتھ نریندر مودی
  • Claimed By : अखिलेश मायावती फैन्स क्लब
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later