X
X

فیکٹ چیک: مینار پاکستان کی پرانی تصویر کو، پی ڈی ایم کے جلسے سے جوڑ کر کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ زیر آب نظر آرہی مینار پاکستان گراؤنڈ کی جس تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ ایک پرانی تصویر ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر 2020 کو مینار پاکستان کے گرؤنڈ میں ہوا ہے لیکن وہاں جلسہ کے روز وائرل تصویر جیسا پانی گراؤنڈ میں نہیں نظر آیا۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 17, 2020 at 04:55 PM
  • Updated: Dec 17, 2020 at 06:18 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مینار کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہر طرف پانی ہی پانی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں عوامی جلسے سے قبل حکومت نے مینا پاکستان کے گراؤنڈ میں پانی چھوڑ دیا ہے تاکہ جلسہ نہ کیا جا سکے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ جس تصویر کو حال ہی کا سمجھتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے وہ پرانی تصویر ہے۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر 2020 کو مینار پاکستان کے گرؤنڈ میں ہوا ہے لیکن وہاں جلسہ کے روز وائرل تصویر جیسا پانی گراؤنڈ میں نہیں نظر آیا۔ حالاںکہ جلسہ سے کچھ روز قبل گراؤنڈ میں پانی ضرور چھوڑا گیا تھا، لیکن خبروں کے مطابق وہ جلسہ سے پہلے خشک ہو گیا تھا اور اتنا نہیں تھا کہ عوامی جلسہ اس سے متاثر ہو۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

ٹویٹر صارف، ’’میاں سلیم‘ نے مینار پاکستان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ہر طرف پانی ہی پانی دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا، ’حکومتی خوف ظاہر ہونا شروع مینار پاکستان کے گراونڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے گو نیازی گو‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ ’دا سن‘ نام کے نیوز پورٹل کی جانب سے 17 جولائی 2019 کو شائع ہوئی ایک خبر لگی۔ خبر میں ہمیں وہی تصویر نظر آئی جسے گزشتہ روز کا بتاتے ہوئے فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، بھاری بارش کے سببس لاہور میں جگہ جگہ سخت پانی جمع ہو گیا ہے۔ حالاںکہ تصویر کے فوٹو کریڈٹ میں ہمیں اصل ذرائع کی کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوئی۔

مزید تفتیش میں ہمیں لاہور نامہ ڈاٹ پریس ڈاٹ کام پر بھی شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں وائرل تصویر ملی۔ 4 ستمبر 2014 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں لاہور شہر میں بارش کی متعدد تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انہیں میں سے وائرل تصویر بھی ہے۔ آرٹیکل کے مطابق، ’’یہ کچھ تصاویر ہیں آج شام لاہور کی، جو پچھلی رات ہوئی شدید بارش کی کہانی کو بیان کر رہی ہیں‘‘۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

یہ بات صاف ہے کہ جس تصویر کو حال ہی کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے وہ پرانی ہے، حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے کہ یہ تصویر کس سال کی یا کس موقع کی ہے، لیکن یہ صاف ہے کہ یہ تصویر اس سال کی نہیں ہے۔

نیوز سرچ میں ہمارے ہاتھ وائرل تصویر کے حوالے سے ’ادور پوائنٹ‘ کی جانب سے شائع کی گئی ایک خبر لگی۔ 9 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی خبر میں بتایا گیا کہ، ’’مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹر پر مینار پاکستان کی پرانی تصویر شئیر کر دی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا‘‘۔ خبر میں مزید بتایا گیا کہ، ’’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ ایک روز قبل مینار پاکستان میں پانی کھولا گیا جس پر مسلم لیگ ن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اس لیے چھوڑا گیا ہے تاکہ پی ڈی ایم کا جلسہ متاثر ہو۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ پانی ایک دو دن میں خشک ہو جائے گا۔ حکومت مطمئن ہے اور کسی قسم کے خوف کا شکار نہیں ہے‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔ دا ڈان پر بھی ہمیں اس موضوع سے سے منسلک ایک خبر ملی۔

بول نیوز نام کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر ہمیں 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا مینار پاکستان کے گرؤنڈ پر ہوئے جلسہ کا لائیو ویڈیو بھی ملا۔ حالاںکہ اس میں میدان زیر آب نظر نہیں آیا جیسا کی وائرل تصویر کے حوالے سے دعوی کیا جا رہا تھا۔

مزید تصدیق اور معلومات حاصل کرنے کے لئے جاگرن نیو میڈیا کے سینئر ایڈیٹر پرتیوش رنجن نے پاکستان کی سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی سے رابطہ کیا اور لبنیٰ نے بتایا کہ،’’یہ تصویر لاہور کی، مینار پاکسان کی ہے۔ لیکن یہ تصویر ابھی کی نہیں بلکہ پرانی ہے‘‘۔

پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’میاں سلیم‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ علاوہ ازیں انہیں 981 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ زیر آب نظر آرہی مینار پاکستان گراؤنڈ کی جس تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے وہ ایک پرانی تصویر ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کا جلسہ 13 دسمبر 2020 کو مینار پاکستان کے گرؤنڈ میں ہوا ہے لیکن وہاں جلسہ کے روز وائرل تصویر جیسا پانی گراؤنڈ میں نہیں نظر آیا۔

  • Claim Review : مینار پاکستان کے گراونڈ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے
  • Claimed By : Mian Saleem,PMLN
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later