X
X

فیکٹ چیک: وراٹ کوہلی نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے جڑا نہیں کیا یہ ٹویٹ، وائرل دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وراٹ کوہلی نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے کرکٹ کی تکنیک سیکھنے سے جڑا کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Dec 2, 2020 at 06:29 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم فیس بک پر کٹرٹر وراٹ کوہلی کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں وراٹ کوہلی کا ٹویٹر ہینڈل بنا ہوا ہے اور اس میں ان کی جانب سےلکھا ہوا ہے کہ انہوں نے گزشہت روز پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات کی اور بابر اعظم نے وراٹ کی کرکٹ کی تکنیکی خامیوں کو درست کیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ٹویٹ پوری طرح سے فرضی ہے۔ وراٹ کوہلی کی جانب سے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے منسلک ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’محمد کامران لمی کشری‘ نے کین ولیم سن فین کلب‘ نام کے ایک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وراٹ کوہلی کے نام سے ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹ میں لکھا ہے
‘‘Yesterday I made a video call to Babar Azam had a brief discussion on where I was making mistakes. He was very humble. He corrected my exact technical faults which Helped me to score big today”.

اردو ترجمہ:’ کل میں نے بابر اعظم سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات کی، اور جہاں میں غلطیاں کر رہا تھا اس پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ وہ بہت ہی شائستہ تھا۔ اس نے میری تکنیکی خامیوں کو درست کیا جس کی وجہ سے مجھے آج بڑا اسکور کرنے میں مدد ملی‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ٹویٹ کے اسکرین شاٹ میں وراٹ کوہلی کا ٹویٹر ہینڈل دیکھا جا سکتا ہے اور تاریخ اور وقت لکھا ہے، 4:17، 29 نومبر 2020۔ حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم وراٹ کوہلی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل آئی ایم وی کوہلی پر گئے، لیکن وہاں ہمیں 29 نومبر 2020 کو کیا ہوا ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔ ان کی جانب سے کیا گیا سب سے حالیہ ٹویٹ 28 نومبر کا ہے۔

اپنے مزید سرچ میں ہم نے انٹر نیٹ آرکائیو’وے بیک مشین‘ پر وراٹ کوہلی کا ٹویٹر ہینڈل ڈالا یہ سرچ کرنے کی کوشش کیا کہ کیا انہوں نے ایسا کوئی ٹویٹ کیا ہے جسے بعد میں ڈلیٹ کر دیا گیا ہو۔ لیکن وہاں بھی ہمیں وراٹ کوہلی کی جانب سے کیا ہوا ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔

تفتیش کے آخری مرحلہ میں ہم نے دینک جاگرن کے کھیل ڈیسک کے ہیڈ ابھیشیک تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ٹویٹ شیئر کیا جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’وراٹ کوہلی کی جانب سے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم وراٹ کو قریبی سے فالوو کرتے ہیں، اگر انہوں نے پاکستانی کرٹر بابر اعظم سے جڑا ایسا کوئی ٹویٹ کیا ہوتا تو اس بات کی خبر ضرور ہوتی۔ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔

اب باری تھی اس فرضی اسکرین شاٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک گروپ ’کین ولیم سن فین کلب‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس گروپ کو 74 ہزار سے زیادہ صارفین فالوو کرتے ہیں، علاوہ ازیں اس گروپ سے کرکٹ سےجڑی پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وراٹ کوہلی نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے کرکٹ کی تکنیک سیکھنے سے جڑا کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔ وائرل ٹویٹ فرضی ہے۔

  • Claim Review : بابر اعظم سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات کی اور بابری اعظم نے وراٹ کی تکنیکی خامیوں کو درست کیا
  • Claimed By : Kane Williamson Fan club
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later