X
X

فیکٹ چیک: فون سے نہیں ہٹائی جا سکتی کورونا کالر ٹیون، وائرل پوسٹ فرضی ہے

وائرل پوسٹ میں دئے گئے طریقوں سے کورونا کالر ٹیون نہیں ہٹائی جا سکتی، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعوی غلط ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس کے ذریعہ یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ پوسٹ میں دئے گئے ہدایات کو فالوو کرتے ہوئے فون سے کورونا وائرس کالر ٹیون کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیاجا رہا دعوی غلط ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’اسلم رضا نوری‘ نے یہ پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کالر ٹیون ہٹانے کے لئے ایئرٹیل صارفین 646224 ڈائل کر 1 دبائیں، بی ایس این ایل صارفین، این سب‘ ٹائپ کر 56700 یا 56799 پر ایس ایم ایس کریں، ووڈافون صارفین ’کین سی ٹی‘ لکھ کر 144 پر بھیجیں۔ وہیں، جیو صارفین ’اسٹاپ‘ لکھ کر 155223 پر سینڈ کریں۔

اس پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں کئے جا رہے دعوی کی پڑتال کے لئے ہم نے سب سے پہلے انٹر نیٹ پر کورونا وائرس کالر ٹیون کو ہٹانے کے طریقہ کے بارے میں سرچ کیا،لیکن ہمیں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، ووڈافون اور جیو کی آفیشیئل ویب سائٹ پر اسے ہٹانے کا کوئی طریقہ نہیں ملا۔

ہم نے ایئرٹیل نمبر سے 646224 ڈائل کیا، لیکن اس پر ہمارے پاس میسج آیا کہ آپ نے صحیح اسٹرینگ ڈائل نہیں کیا ہے۔ وہیں، ہم نے جیو نمبر سے 155223 پر ’اسٹاپ‘ لکھ کر میسج کیا، لیکن ہمیں جواب میں جیو نمبر پر پہلے سے ایکٹیو ویلیو ایڈیٹڈ سروسز جیسے کہ جیو ٹیون سروسز رینٹل پلان ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لئے ہدایات دیتا ہوا ایک میسج ملا۔ حالاںکہ، ایسا کرنے کے بعد بھی فون سے کورونا کالر ٹیون نہیں ہٹی۔

اس کے بعد وشواس نیوز نے ایئر ٹیل کے کسٹمر کیئر افسر عرفان سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت کے ہدایات کے مطابق، یہ کالر ٹیون لگائی گئی ہے اور اسے ہٹانے کے حکم نہیں ہیں، اسلئے فی الحال اس کالر ٹیون کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔ وائرل پوسٹ میں بتائے گئے طریقوں کا کو بھی فالوو کر کے یہ کالر ٹیون نہیں ہٹائی جا سکتی۔

ہم نے جیو کے کسٹمر کیئر افسر اصلم سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے بھی کہا کہ وائرل پوسٹ میں کیا جا رہا دعوی غلط ہے۔ یہ کالر ٹیون ہندوستانی حکومت کے ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے، جسے فی الحال نہیں ہٹایا جا سکتا۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’اسلم رضا نوری‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق بہادر گنج سے ہے۔

نتیجہ: وائرل پوسٹ میں دئے گئے طریقوں سے کورونا کالر ٹیون نہیں ہٹائی جا سکتی، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعوی غلط ہے۔

  • Claim Review : Remove corona caller tune
  • Claimed By : Aslam Raza Noori
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later