X
X

فیکٹ چیک: مغربی بنگال میں اویسی کی پارٹی کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کا فرضی ٹویٹ وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں بی جے پی کے نام سے وائرل ٹویٹ فرضی نکلا۔ بی جے پی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے اس طرح کا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ابھی بھلے ہی وقت ہو، لیکن سوشل میڈیا میں اس انتخابات سے جڑی فرضی خبریں وائرل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ فیس بک پر کچھ صارفین بی جے پی کے نام سے ایک فیک ٹویٹ کو یہ کہتے ہوئے وائرل کر رہے ہیں کہ مغربی بنگال کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی جانچ کی۔ ہمارے پڑتال میں پتہ چلا کہ یہ ٹویٹ پوری طرح فیک ہے۔ بی جے پی نے ایسا کوئی بھی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

فیس بک صارف ’جہانگیر امن‘ نے ایک فیک ٹویٹ کو پوسٹ کیا جس پر بی جے پی کے نام سے کئے گئے فیک ٹویٹ میں لکھا گیا تھا
“We have formed alliance with AIMIM in upcoming WB elections.”

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہے دعوی کی حقیقت جاننے کے لئے گوگل میں ’اویسی اور بی جے پی اتحاد‘ جیسے کی ورڈ ٹائپ کر کے خبروں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ ہمیں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا بی جے پی کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد سے منسلک کوئی خبر نہیں ملی، جبکہ خبروں سے یہ ضرور پتہ چلا کہ اسد الدین اویسی نے ممتا برنی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کی پیش کش کی تھی۔

جاگرن ڈاٹ کام پر 19 نومبر کو شائع ہوئی خبر میں بتایا گیا کہ اویسی نے ممتا بنرجی کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے میں ترنمول کانگریس کی مدد کرےگی۔ مکمل خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں ہم نے بی جے پی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل بی جے پی 4انڈیا کو اسکین کرنا شروع کیا۔ ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ٹویٹ جیسا کوئی بھی ٹویٹ اس ہینڈل سے نہیں کیا گیا۔ 20 نومبر کو ہی ہمیں بی جے پی کے ٹویٹر ہینڈل پر وہ ٹویٹ ضرور ملا، جس میں بی جے پی صدر جے پی نڈا اویسی کی پارٹی کو سماج توڑنے والا بتا رہے ہیں۔ یہ ٹویٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

وشواس نیوز نے فیک ٹویٹ کو لے کر بی جے پی کے ترجمان تجندر پال سنگھ بگہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ٹویٹ میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں بی جے پی کے نام سے وائرل ٹویٹ فرضی نکلا۔ بی جے پی کے آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے اس طرح کا کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا۔

  • Claim Review : مغربی بنگال کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کریں گی
  • Claimed By : Jahangir Aman Humone
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later