X
X

فیکٹ چیک: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے پرانے ویڈیو کو حال کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 2019 کا ہے، جب راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ڈونگر پور میں ایک درگاہ میں گئے تھے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک درگاہ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ اشوک گہلوت دیوالی نماز پڑھ کر باہر نکلے اور انہوں نے پٹاخوں پر پابندی لگا دی۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو 2019 کا ہے، جب راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ڈنگر پور میں ایک درگاہ گئے تھے۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

وائرل ویڈیو میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو ایک مسجد/درگاہ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے، ’’راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نماز پڑھ کر باہر نکلے اور پٹاخوں پر جرمانہ لگا دیا۔ کیوں کہ مسجد کے اندر یہ میٹنگ ہوئی کہ دیوالی کے پٹاخوں سے ہمیں دقت ہوتی ہے پھر کیا تھا اب کانگریسیوں کے ابو کی بات کیسے نہیں مانتے کمل ناتھ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اس ویڈیو کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈالا اور اس کے کی فریمس نکالے۔ اب ہم نے ان کی فریمس کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر نیوز 53 نٹورک نام کے ایک چینل پر 28 جنوری 2019 کو اپ لوڈ کیا ہوا ایک ویڈیو ملا، جس میں وائرل کلپ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا تھا
“Ashok Gehlot Rajasthan CM visited Shrine in Galiakot today to pay Homage at the Grave of Syedi Fakhruddin Shaheed.”
اردو ترجمہ: ’’راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت سیدی فخر الدین کی قبر پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج گلیاکوٹ کی مزار پر گئے۔

سی ایم اشوک گہلوت مزار کے دورہ کو لے کر ہمیں ایک ویڈیو فرسٹ انڈیا نیوز راجستھان نام کے ایک یوٹیوب چینل پر بھی 28 جنوری 2019 کو اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔

اس ویڈیو پر مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے نئی دنیا کے راجستھان کے کارسپانڈینٹ منیش سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ویڈیو جنوری 2019 کا ہے جب اشوک گہلوت نے ڈونگرپور کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران وہ ڈونگرپور ضلع میں واقع گلیاکوٹ بھی گئے تھے اور وہاں انہوں نے کچھ مندروں میں پوجا کی تھی اور پیر فخرالدین کی درگاہ پر زیارت کی تھی۔ ویڈیو پیر فخرالدین کی درگاہ کا ہے‘‘۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 2019 کا ہے، جب راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ڈونگر پور میں ایک درگاہ میں گئے تھے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ اشوک گہلوت دیوالی پر ریاست میں پٹاخوں پر پابندی لگا کر مسجد میں نماز پڑھنے گئے تھے۔
  • Claimed By : Lalit Pandey
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later