فیکٹ چیک: مرکز کے خلاف ممتا بنرجی کے احتجاجی مظاہرے کی تصویر کو بہار انتخابات کا بتا کر غلط دعوی کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل
کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپے کی مخالفت میں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے مرکزی حکومت کے خلاف کئے گئے احتجاجی مظاہرہ کی پرانی تصویر کو بہار انتخابات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Abhishek Parashar
- Published: Oct 27, 2020 at 05:43 PM
- Updated: Oct 27, 2020 at 05:58 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے قبل سوشل میڈیا پر کئی ایسی تصاویر اور ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے، جس کا بہار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک وائرل تصویر کو لے کر دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ بہار انتخابات مہم کے دوران کی ہے۔
وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ جس تصویر کو بہار انتخابات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے وہ اصل میں مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون کے دوران ہوئے احتجاجی مظاہرے کی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
سوشل میڈیا صارف ’شاہد عالم‘ نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے
‘‘Bihar is on fire mode 🔥🔥🔥GoBackModi.”
پڑتال
وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر صحافی میوکھن گھوش کے ویری فائڈ ٹویٹر پروفائل پر ملی۔
جنوری 11، 2020 کو اس تصویر کو شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے
‘This is one of the busiest roads in Kolkata. #Esplanade. Lakhs and lakhs of people commute, jam packed traffic r seen. Just look at this place tonight. Roads turned into graffitis, no traffic, all roads blocked, students protesting overnight.This is #Kolkata #modiinkolkata.’
اردو ترجمہ:’’یہ کولکاتہ کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ ایسپلانیڈ۔ لاکھوں لوگ یہاں سے گزرتے ہیں اور یہاں بھیڑ بھاڑ عام ہے۔ اس جگہ کو دیکھیں زرا۔ سڑکیں رنگی ہوئی دیوالوں میں دبل گئی ہیں۔ کوئی ٹریفک نہیں ہے۔ تمام سڑکیں بند ہیں۔ طلبہ ساری رات یہاں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ کلکتہ ہے‘۔
ایک دیگر سوشل میڈیا صارف ’مادھوریما‘ نے بھی اپنی پروفائل سے چار تصاویر کو شیئر کیا ہے، جس میں وائرل ہو رہی تصویر بھی شامل ہے۔
انہوں نے بھی ان تصاویر کو 11 جنوری 2020 کو شیئر کرتے ہوئے اسے کولکاتہ کے ایسپلانیڈ کا بتایا ہے۔ تصویر کو غور سےدیکھنے پر ہمیں ایک دیوال پر
‘Metro Channel Control Post Hare Street Police Station’
لکھا ہوا نظر آیا۔
اس کی ورڈ سے سرچ کرنے پر ہمیں ’دا ہندو‘ کی ویب سائٹ پر تین فروری 2019 کو شائع ہوا ایک آرٹیکل ملا، جس میں استعمال کی گئی ایک تصویر میں مغربی بنگال کو وزیر اعلی ممتا بنری کو مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ جہاں بیٹھی ہیں، ان کے پیچھے نظر آرہی دیوار وہی ہے، جو وائرل تصویر میں دکھ رہی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے، ’کولکاتہ پولیس راجیو کمار کے خلاف سی بی آئی کی کاروائی کے خلاف مظاہرہ پر بیٹھی ممتا بنرجی۔ گیٹی امیجز پر بھی یہ تصویر موجود ہے اور اس کے ساتھ کی گئی جانکاری کے مطابق یہ فوٹو کولکاتہ کے میٹرو چینل کے سامنے کی ہے۔
گوگل میپ سے بھی اس جگہ کے بنگال میں ہونے کی تصدیق ہوتی ہے ۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ہو رہی تصویر کولکاتہ میں ہوئے پرانے احتجاجی مظاہرے کی ہے، جسے بہار انتخابات کے دوران مودی کی مخالفت کے غلط دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے میوکھ رنجن گھوش سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’وائرل ہو رہی تصویر بہار کی نہیں بلکہ کولکاتہ کی ہے۔ یہ میٹرو چینل کے باہر کی تصویر ہے، جو ہارے اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے درائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اسے میٹرو چینل کے نام سے بھی بلاتے ہیں‘‘۔
نتیجہ: کولکاتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کے گھر پر سی بی آئی کے چھاپے کی مخالفت میں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے مرکزی حکومت کے خلاف کئے گئے احتجاجی مظاہرہ کی پرانی تصویر کو بہار انتخابات سے جوڑ کر وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ بہار انتخابات مہم کے دوران کی ہے۔
- Claimed By : Shahid Alam
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔