X
X

فیکٹ چیک: مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش کی پرانی تصویر کو کورونا وائرس سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنای پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں ہے۔ حقیقت ہے کہ یہ تصویر 2018 کی ہے، جب دلیپ گھوش کسی اور وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ حالاںکہ، یہ سرچ ہے کہ 16 اکتوبر کو کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • By: Pallavi Mishra
  • Published: Oct 22, 2020 at 06:36 PM
  • Updated: Oct 22, 2020 at 07:09 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اس دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ کورونا پازیٹیو ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اسپتال میں کیلاش وجے ورگیہ سے بغیر ماسک پہنے ملاقات کی۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ تصویر 2018 کی ہے، جب دلیپ گھوش کسی اور وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ یہ صحیح ہے کہ اکتوبر 16 کو کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل تصویر میں بی جے پی کے مغربی بنگال کے سربراہ دلیپ گھوش کو ایک اسپتال کے پلنگ پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں گھوش کے سیدھے ہاتھ کی جانب بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگی کھڑے ہیں اور دوسری جانب کھڑے شخص کی پیٹھ کیمرے کی طرف ہ۔ فوٹو میں کسی نے بھی ماسک ہیں پہنا ہے۔ پوسٹ کے دعوی کیا جا رہا ہے
‘‘Meeting COVID Positive Dilip Ghosh without wearing any Mask. Only BJP Leaders can Show Such Courage’’.
اردو ترجمہ: بغیر کسی ماسک کے کووڈ پازیٹیو دلیپ گھوش سے ملنا۔ صرف بی جے پی لیڈران ہی اس طرح کی حمت دکھا سکتے ہیں۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اس فوٹو کی پڑتال کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر 28جنوری 2018 کو انگلش ڈاٹ کولکاتہ 24 انٹو 7 ڈاٹ کام پر شائع ہوئی ایک خبر ملی۔ خبر کے مطابق، یہ تصویر تب کی ہے، جب دلیپ گھوش اسپتال میں سلپ ڈسک کے سبب داخل ہوئے تھے۔

ہمیں جاگرن ڈاٹ کام پر 17 اکتوبر 2020 کو اپ لوڈ کی گئی ایک خبر میں ملی، جس میں دلیپ گھوش کے کورونا پازیٹیو ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کی بات کہی گئی تھی۔

وائرل تصویر میں کیلاش وجے ورگیہ نظر آرہے ہیں۔ ہم نے تصدیق کے لئے کیلاش وجے ورگیہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’یہ تصویر 2018 کی ہے‘‘‘۔

اس کے بعد ہم نے تلاش کیا کہ دلیپ گھوش کس اسپتال میں داخل ہیں۔ ہمیں پتہ چلا کہ وہ اے ایم آر آئی سالٹ لیک میں داخل ہیں۔ ہم نے مذکورہ اسپتال کے پی آر او سے رابطہ کیا۔ اسپتال کے کمیونی کیشن مینیجر روہن چٹو پادھیائے نے ہمیں بتایا، ’دلیپ گھوش کا اسپتال کے کووڈ سیکشن میں علاج چل رہا ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق، خاندان کے اراکین سمیت کسی بھی مریض سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ تصویر کووڈ سیکشن کی نہیں ہے‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’تاج احمد‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 161 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنای پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی صحیح نہیں ہے۔ یہ تصویر گزشتہ روز کی نہیں ہے۔ حقیقت ہے کہ یہ تصویر 2018 کی ہے، جب دلیپ گھوش کسی اور وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ حالاںکہ، یہ سرچ ہے کہ 16 اکتوبر کو کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • Claim Review : Meeting COVID Positive Dilip Ghosh without wearing any Mask. Only BJP Leaders can Show Such Courage.
  • Claimed By : Taj Ahamed
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later