X
X

فیکٹ چیک: رکسول اسمبلی سے الیکشن لڑ رہے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر سے 119 کروڑ روپیے کے سونا کی برآمدگی کا دعوی غلط

رکسول اسمبلی انتخابات سے الیکشن لڑ رہے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر سے 119 کروڑ روریے کا سونا برآمد ہونے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Oct 22, 2020 at 06:41 PM
  • Updated: Oct 22, 2020 at 07:05 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے امیدواروں سے منسلک گمراہ کن اور فرضی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں۔ دعوی کیا جا رہا ہےکہ رکسول اسمبلی انتخابات سے انتخابات لڑ رہے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر سے 119 کروڑ روپیے کا سونا برآمد ہوا ہے۔

وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعوی غلط نکلا۔ بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر سے سونا کی برآمدگی ہوئی ہے، لیکن اس کی قیمت قریب 10 کروڑ روپیے سے زیادہ ہے، نہ کہ 119 کروڑ روپیے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف’ تـــصور انصـــاری‘ نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’بڑی خبر…رکسول اسمبلی انتخابات سے بی جے پی امیدوار کے بھائی کے گھر ملا 119 کروڑ روپیے کا سونا…چور چور موسیرے بھائی‘‘۔

پڑتال

بہار کی مرکزی حزب اختلاف پارٹی، راشٹریہ جنتا دل (اورآنگ آباد) کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے پوسٹ (آرکائیو لنک) میں یہی دعوی کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، پرمود کمار سنہا، رکسول اسمبلی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے اس نشست سے اپنی نامزدگی بھی داخل کرائی ہے۔

خبروں کی تلاش میں، ہمیں ایسی بہت سی خبریں ملی ہیں جو اس واقعے کا تذکرہ کرتی ہیں۔ ’دینک جاگرن‘ میں 17 اکتوبر کو شائع ہوئی خبر کے مطابق، ضلع کے رکسول سے بی جے پی کے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر پر ہفتے کے روز ایک چھاپہ مارا گیا تھا۔ ہند-نیپال سرحد سے متصل ضلع پرسا کی ویر گنج پولیس نے ہفتے کے روز چھاپہ مارا اور سونے چاندی کی بڑی مقدار برآمد کی۔

خبر کے مطابق، ’’خفیہ معلومات کی بنیاد پر، پولیس نے ویر گنج میٹروپولیٹن علاقے کے وارڈ 5 ریشم کوٹھی میں واقع گنیش اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر 303 نمبر فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران اشوک سنہا کے فلیٹ سے 22 کلو 576 گرام سونا، 5 کلو 681 گرام چاندی، 2 کلو 262 گرام زیورات اور برتن برآمد ہوئے۔ ایس پی پنت نے بتایا کہ فلیٹ میں تالا بند تھا۔ مذکورہ فلیٹ رکسول بلاک کے ہریا گاؤں کے رہائشی اشوک سنہا کا ہے، جو رکسول اسمبلی سے بی جے پی امیدوار پرمود سنہا کے پیروکار ہیں‘‘۔

दैनिक जागरण की वेबसाइट पर 17 अक्टूबर को प्रकाशित खबर

اس رپورٹ کے مطابق، ’’بی جے پی امیدوار نے بتایا کہ تقریبا پندرہ سال پہلے، بھائیوں میں خاندانی تقسیم ہو چکی ہے۔ ہم پچھلے پندرہ سالوں سے الگ ہیں۔ اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ مخالفین کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔ وہیں اشوک سنہا نے بتایا کہ میری آبائی غیر منقولہ جائیداد بہار حکومت نے خریدی ہے۔ جس پر رکسول میں پاور گرڈ بنا ہے۔ حکومت بہار نے اس کے لئے کروڑوں روپے ادا کیے ہیں۔ جس کے کاغذات میرے پاس ہیں‘‘۔

نیپالی اخبار ’ہمالین ٹائمس‘ کی ویب سائٹ پر بھی خبر کا ذکر ہے۔ ہمالین ٹائمس کی خبر کے مطابق، نیپال پولیس نے بیر گنج کے گنیش اپارٹمینٹ میں چھاپہ مار کر تقریبا 22.5 کلو گرام سونے کا ضبط کیا۔ خبر میں ڈپیوٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اپارٹمینٹ میں رہنے والے افراد ہندوستانی شہری ہیں۔

नेपाली अखबार हिमालयन टाइम्स की वेबसाइट पर 17 अक्टूबर को प्रकाशित खबर

پربھات خبر کی ویب سائٹ پر 17 اکتوبر کو شائع ہوئی خبر سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بہار اسمبلی انتخابات میں اتری بی جے پی کے لئے ہفتہ کو بڑی خبر سامنے آئی۔ دراصل، رکسول سے بی جے پی امیدوار پرمود کمار سنہا کے بھائی اشوک سنہا کے نیپال کے بیر گنج واقع فیلٹ میں چھاپہ ماری میں پولیس نے 23 کلو سونا اور دو کلو چاندی ضبط کی۔ پولیس کے مطابق، برآمد سامان کی قیمت کروڑوں روپیے ہیں‘‘۔

وشواس نیوز نے برآمد شدہ قیمتی سامانوں کی مقدار کو لے کر پرسا ضلع کی پولیس سپرنٹیڈنٹ گنگا پنت سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا، ’چھاپے ماری میں قریبا 22.5 کلو گرام سونا اور دو کلو چاندی کی برآمدگی ہوئی‘۔ حالاںکہ، انہوں نے اس کی قیمت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی۔

وشواس نیوز نے مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر ضبط شدہ سونے اور چاندی کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا، جو وائرل ہونے والے دعوے سے قطعی مماثل نہیں ہے۔ چھاپہ ماری میں 22.5 کلو سونا ضبط کیا گیا ، جس کی تخمینہ قیمت 19 اکتوبر کی قیمت کے مطابق (تقریبا 45,290 روپے فی 10 گرام پر مبنی ہے)،ہندوستانی کرنسی میں تقریبا 10 کروڑ روپے 19 لاکھ روپے سے زیادہ ہوتے ہیں۔ قیمتوں کا تخمینہ گولڈ پرائس ڈاٹ آرگ ویب سائٹ کی قیمتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں، سونے چاندی کی قیمتیں شہروں کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔ لہذا حساب میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر نیپالی کرنسی کی بنیاد پر دیکھا جائے (19 اکتوبر کے ایکسچینج ریٹ پر مبنی، ایک روپیہ 1.59 نیپالی روپے کے برابر ہے) ، تو یہ رقم تقریبا 16 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

وہیں، دو کلوگرام چاندی کی تخمینہ شدہ قیمت (20 اکتوبر کی قیمت پر مبنی 59،050 روپے) تقریبا ایک لاکھ 18 ہزار روپیے ہوتی ہے۔ نیپالی کرنسی میں یہ قیمت لگ بھگ ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔

دونوں دھاتوں کی قیمت کو یکجا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ یہ رقم (ہندوستانی کرنسی میں) دس کروڑ 20 لاکھ روپے ہے ، جبکہ نیپالی کرنسی میں اس کی تخمینہ قیمت تقریبا 16 کروڑ 22 لاکھ ہے، جب کہ وائرل پوسٹ میں، 119 کروڑ روپے کے سونے کے ضبط ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’تـــصور انصـــاری‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 117 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: رکسول اسمبلی انتخابات سے الیکشن لڑ رہے امیدوار پرمود سنہا کے بھائی کے گھر سے 119 کروڑ روریے کا سونا برآمد ہونے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ہے۔

  • Claim Review : रक्सौल विधानसभा से बीजेपी उम्मीदवार के भाई के घर मिला 119 करोड़ का सोना
  • Claimed By : тαѕαυωαя αηѕαяι تـــصور انصـــاری
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later