X
X

فیکٹ چیک: کرناٹک میں دن دہاڑے اغوا کے ویڈیو کو یوپی کا بتا کر کیا گیا وائرل

وشواس نیوز کی پڑتال میں یو پی کے نام پر وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ کرناٹک کے کولار میں پیش آئے اغوا کے معاملہ کے ویڈیو کو اب کچھ لوگ یو پی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ 14 سیکنڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں سڑک کے کنارے چل رہی دو لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کو اغوا کرتے اور لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو یہ کہتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے کہ یہ اترپردیش کا معاملہ ہے۔

وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کی۔ ہماری تحقیقات میں، یہ پتہ چلا کہ کرناٹک کے کولار ضلع میں ہوئے ایک واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کچھ لوگوں کے ذریعہ یوپی کے بارے میں بتاتے ہوئے وائرل کی جا رہی ہے۔ ہماری تحقیقات میں، یوپی کے نام پر وائرل پوسٹ غلط ثابت ہوئی۔

کیا ہے وائرل تصویر میں؟

ٹویٹر صارف ’شائستہ‘ نے 8 اکتوبر کو اغوا کا ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا: اترپردیش میں دن دہاڑے بیٹیوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ اندھ بکت ابھی بھی آنکھوں پر پٹی چڑھائیں ہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی گریبس نکالے۔ پھر انہیں گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں دا نیوز منٹ نام کی ایک ویب سائٹ پر پرانی خبر ملی۔ 14 اگست 2020 کو شائع خبر میں پورے معاملہ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ خبر میں بتایا گیا کہ کرناٹک کے کولار میں سڑک کنارے چل رہی ایک خاتون کو اس کی دوست کے سامنے سر راہ اغوا کر لیا گیا۔ معاملہ دن کے قریب 11:30 بجے کا ہے۔ پوری خبر یہاں پڑھیں۔

سرچ کے دوران اصل ویڈیو مرر ناؤ نام کے یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ اسے 16 اگست 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ پوری خبر یہاں دیکھیں۔

علاوہ ازیں نیوز لیب ڈاٹ ایشیا نیٹ نیوز نام کی ویب سائٹ پر ہمیں ویڈیو ملا۔ اس میں بتایا گیا کہ کرناٹک کے کولار میں یہ معاملہ پیش آیا تھا۔ پورے واقعے کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا تھا۔

وشواس نیوز نے کولار کے پوری سپرنٹیڈنٹ کارتیک ریڈی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو والا معاملہ کولار کا ہی ہے۔ یہ واقعہ اگست میں پیش آیا تھا۔ مذکورہ معاملہ میں تمام ملزمین کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

اب باری تھی پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شایئر کرنے والی ٹویٹر صارف شائستہ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 4843 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یو پی کے نام پر وائرل پوسٹ فرضی ثابت ہوئی۔ کرناٹک کے کولار میں پیش آئے اغوا کے معاملہ کے ویڈیو کو اب کچھ لوگ یو پی کا بتا کر وائرل کر رہے ہیں۔

  • Claim Review : उत्तर प्रदेश में दिनदहाड़े बेटियों को उठाया जा रहा है अंधभक्त अभी भी आंखों पर पट्टी चढ़ाए हैं
  • Claimed By : Shaista
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later