X
X

فیکٹ چیک: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ہوئے قتل کے معاملہ کو راجستھان کے ٹونک کا بتا کر فرقہ وارانہ زاویہ کے ساتھ کیا جا رہا وائرل

مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں پیش آئے قتل کے معاملہ کی تصویر کو راجستھان کے ٹونک کا بتا کر اسے فرقہ وارانہ دعوی کےساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

نئی دلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تصویر میں ایک خاتون کی آدھی جلی ہوئی لاش کو دیکھا جا سکتا ہے۔ لاش کی اس تصویر کو فرقہ وارانہ زاویہ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ راجستھان کے ٹونک میں ایک مذہب خصوص کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کر اسے زندہ جلا دیا گیا۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ وائرل ہو رہی تصویر مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں ہوئے معاملہ سے منسلک ہے، جسے فرقہ وارانہ رنگ دے کر وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

سوشل میڈیا صارف ’نیلوئے سرکار‘ نے ایک وائرل تصویر (آرکائیو لنک) کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’دل دہلانے والی یہ تصویر راحستھان کے ضلع ٹونک کے رہائیشی تحصیل کی ہے جہاں 13 سالہ پایل جین کو اسی تحصیل کے رضوان انصاری نے عصمت دری کے بعد جلا دیا۔ راجسھتان حکومت اور میڈیا خاموش ہیں، کیوں کہ راجستھان میں فی الحال انتخابات نہیں ہیں اور بھاڑے کی حکومت اور میڈیا کے لئے نسلی مساوات فٹ نہیں بیٹھ رہا ہے‘‘۔

پڑتال

وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ٹویٹر صارف ’روہت پٹیل‘ کی ٹائم لائن پر ملی۔ ایک اکتوبر 2020 کو ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں اسے مدھیہ پردیش کا معاملہ بتایا ہے۔ صارف نے ایک مقامی اخبار کی میں شائع ہوئی خبر کی کلپ کو بھی شیئر کیا ہے، جس میں اس معاملہ سے جڑی معلومات دی گئی ہے۔

اس کی تصدیق کے لئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسے کئی آرٹیکل ملے، جس میں وائرل ہو رہی تصویر کا استعمال کیا گیا ہے اور اس معاملہ کو مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کا بتایا گیا ہے۔

دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، ’خاتون کا قتل اس کے عاشق نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کیا تھا۔ ملزمین نے پہلے خاتون کو گولی ماری، پھر چاقو سے حملہ کیا اور ثبوت مٹانے کے لئے لاش کو آگ کے حوالے کر دیا۔ دھار پولیس سپرنٹیڈینٹ آدتیہ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ معاملہ میں دو ملزمین کے نام سامنے آئے ہیں۔ گووند اور سوہن۔ سوہن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ گووند ابھی فرار ہے۔ گووند خاتون کا عاشق ہے۔ دراصل یہ پورا معاملہ ایک لڑکی کی شادی سے جڑا ہے۔ خاتون نے ایک لڑکی کی شادی کرائی تھی، جو ایک ماہ بعد ہی سسرال سے لوٹ آئی۔ اسی بات پر ملزمین اور خاتون کے درمیان متنازعہ چل رہا تھا‘‘۔

Source-Dainik Bhaskar

ایم پی چھتیس گڑھ آج تک نام کے یوٹیوب چینل پر چار اکتوبر کو اپ لوڈ، کئے گئے بولیٹن میں اس معاملہ کی جانکاری دی گئی تھی۔

وشواس نیوز نے اس معاملہ میں درج مقدمے کی تازہ حالات اور دیگر جانکاری کے لئے گندھوانی تھانہ انچارج جےراج سولنکی سے بات کی۔ سولنکی نے بتایا، ’یہ معاملہ دھار ضلع کے گندھوانی علاقہ کا ہے، جہاں خاتون کی آدھی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ اس معاملہ کے دو ملزمین میں ایک ابھی بھی فرار ہے اور اس کی گرفتار کے لئے اس کے سر پر انعام کا بھی علان کیا گیا ہے‘‘۔

ہمیں اس معاملہ میں دو درج ایف آئی آر کی کاپی بھی ملی، جس میں اس معاملہ سے جڑی تفصیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تھانہ انچارج سولنکی نے بتایا کہ اس معاملہ میں ہندو مسلم کا کوئی اینگل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا، ’ایک ملزم شیڈیول طبقہ سے منسلک ہے، جبکہ مقتول اور دیگر ملزمان شیڈیول قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں‘۔

मामले में दर्ज FIR

اب باری تھی پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے فیس بک صارف نیلوئے سرکار‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 2764 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: مدھیہ پردیش کے دھار ضلع میں پیش آئے قتل کے معاملہ کی تصویر کو راجستھان کے ٹونک کا بتا کر اسے فرقہ وارانہ دعوی کےساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ راجستھان کے ٹونک میں ایک مذہب خصوص کی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کر اسے زندہ جلا دیا گیا
  • Claimed By : NILOY SARKAR
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later