فیکٹ چیک: یہ حالیہ کسان احتجاج کی تصویر نہیں ہے، 2013 کی تصویر گمراہ کن دعوی کے ساتھ وائرل
ایک بوڑھے شخص کے سامنے بندوق لئے کھڑہ پولیس اہلکار کی تصویر گزشتہ روز کے کسان احتجاج کی نہیں ہے، یہ تصویر 2013 میں میرٹھ کے کھیڑا گاؤں کی ہے۔ وائرل دعوی جھوٹا ہے۔
- By: Ankita Deshkar
- Published: Sep 30, 2020 at 05:37 PM
- Updated: Sep 30, 2020 at 06:12 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اتوار کے روز کو راجیہ سبھا نے فارم اصلاحات کے تین میں سے دو بلوں کو منظوری دے دی۔ منظور شدہ دو بل ہیں – فارمرس پروڈیوز اینڈ کامرس بل 2020، فارمرس (امپاورمینٹ اینڈ پروٹیکشن) اگریمینٹ ان پرائس اشیورینس اینڈ فارم سروسز بل 2020۔ اس کے بعد ، کسانوں نے پورے ملک میں ، خاص طور پر ہریانہ اور پنجاب میں مشتعل ہوگئے۔ اب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک پولیس اہلکار بزرگ کے سامنے بندوق تھامے کھڑا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ تصویر ہے۔ لیکن وشواس نیوز کی تحقیقات کے دوران دیکھا گیا کہ تصویر پرانی ہے۔ یہ تصویر میرٹھ کے کھیڈا میں 2013 میں لی گئی تھی ، جو اب گزشتہ روز حال میں چل رہے کسان تحریک کی بتا کر وائرل کیا جا ہے۔ ۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
ٹویٹر صارف ’محمد مہزاد‘ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ ’’ساورکر‘‘ نہیں ہے جو آپ کے پستول کے خوف سے معافی مانگے گا … وہ کسان ہے … آخری سانس تک لڑے گا … اگر ہمت ہے تو … چلا گولی …پورا ہندوستان کسانوں کی حمایت میں ہے اور کسانوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔
کسان مخالف نریندر مودی
کسان مخالف بل واپس لو‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔
پڑتال
راجیہ سبھا کے ذریعہ فارم ریفارم بل کی حالیہ منظوری کے بعد ، کسانوں کے احتاجا کا آغاز ملک بھر خصوصا ہریانہ اور پنجاب میں ہوا۔ تب سے ، ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے ، جس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ اس کا تعلق موجودہ کسانوں کے مظاہرے سے ہے۔
وشواس نیوز نے پہلی بار اس تصویر کو بنگ ریورس امیج پر سرچ کیا۔ وشواس نیوز کو یہ تصویر ‘دی پاینیر‘ کی ایک خبر میں ملی ہے۔ 30 ستمبر 2013 کو شائع ہونے والی اس رپورٹ میں لکھا گیا تھا ، ’’اتوار کے روز اتر پردیش میں تازہ پریشانی اس وقت پیدا ہوئی ، جب بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم کی گرفتاری کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں نے پولیس کے ساتھ اور میرٹھ کے کھیڑا گاؤں میں لڑائی کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا‘‘۔
وشواس نیوز کو انڈین ایکسپریس کی ایک خبر میں بھی یہی فوٹو ملی۔ 30 ستمبر2013 کو شائع اس خبر میں بھی یہی لکھا تھا کہ یہ معاملہ میرٹھ کے کھیڑا گاؤں کا ہے۔
کیپشن کے مطابق یہ تصویر پی ٹی آئی کی ہے۔
وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے میرٹھ کے کھیڈا گاؤں کے سربراہ اوم بیر سنگھ نے کہا ، “یہ تصویر 2013 میں کووال معاملہ کے بعد کھیڈا گاؤں کی پنچایت کی ہے۔ اس پنچایت میں سہارن پور تک لوگ دور سے آئے تھے۔ پولیس پنچایت کی اجازت نہیں دے رہی تھی ، تب ہی دونوں فریقوں کے مابین تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
وشواس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، دینک جاگرن میرٹھ کے کورسپانڈینٹ روی پرکاش تیواری نے بتایا کہ یہ تصویر میرٹھ کی تحصیل کے کھیڑا گائوں کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ وہاں پنچایت چاہتے تھے ، لیکن حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔
دینک جاگرن لکھنؤ کے سینئر صحافی نے بھی اس تصویر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 29 ستمبر 2013 کو لی گئی تھی اور 30 ستمبر 2013 کو شائع ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تصویر پی ٹی آئی نے جاری کی ہے۔ انہوں نے 30 ستمبر 2013 کو ہمارے ساتھ دینک جاگرن کا پرنٹ ایڈیشن بھی شیئر کیا۔
اب باری تھی پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کر نے والے ٹویٹر صارف مہزاد کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 1918 صارفین فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: ایک بوڑھے شخص کے سامنے بندوق لئے کھڑہ پولیس اہلکار کی تصویر گزشتہ روز کے کسان احتجاج کی نہیں ہے، یہ تصویر 2013 میں میرٹھ کے کھیڑا گاؤں کی ہے۔ وائرل دعوی جھوٹا ہے۔
- Claim Review : ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک پولیس اہلکار بزرگ کے سامنے بندوق تھامے کھڑا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ حالیہ تصویر ہے
- Claimed By : مہزاد
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔