X
X

فیکٹ چیک: وزیر اعظم مودی کے پرانے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے۔ وائرل ویڈیو 2017 کا ہے جب وزیر اعظم مودی نے اسرایئل دورہ کے دوران موبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعہ صاف کیا گیا سمندر کا پانی پیا تھا۔

  • By: Pallavi Mishra
  • Published: Sep 23, 2020 at 04:13 PM
  • Updated: Sep 24, 2020 at 06:03 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں پی ایم مودی کچھ لوگوں کے ساتھ کانچ کے گلاس میں کچھ پی رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے، ’ملک کا نوجوان بیروزگاری سے پریشان ہو کر خودکشی کر رہا ہے، لیکن اس کی پرواہ کئے بغیر وزیر اعظم مودی کاروباریوں کے ساتھ اپنی یوم پیدائیش منا رہے ہیں‘۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے۔ وائرل ویڈیو تین سال پرانا ہے اور اس کا پی ایم مودی کی پیدائش سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو 2017 کا ہے، جب وزیر اعظم مودی نے اسرائیل دورہ کے دوران موبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعہ صاف کیا گیا سمندر کا فلٹرڈ پانی پیا تھا۔

کیا ہو رہا ہے وائرل؟

وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی کچھ لوگوں کے ساتھ کانچ کے گلاس میں کچھ پیتے نظر آرہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دعوی کیا جا رہا ہے، ’’صاحب منا رہےاپنی یوم پیدائش کاروباریوں کے ساتھ گلاس ٹکراکر۔ ملک کا نوجوان کر رہا خود کشی بیروزگاری سے پریشان ہو کر…‘‘۔

پوسٹ کا آرکایئو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

ہم نے اس ویڈیو کی جانچ کے لئے سب سے پہلے ان ویڈ ٹول کی مدد سے اس ویڈیو کے اسکرین گریبس نکالے اور پھر انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں دوردرشن کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 6 جولائی 2017 کو اپ لوڈ کیا ہوا ایک ویڈیو ملا جس میں اس وائرل کلپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کلپ کے مطابق، یہ ویڈیو جولائی 2017 میں پی ایم مودی اسرائیل کے دورہ کا ہے۔ دورے کے آخری دن پی ایم مودی ہائفا شہر کے ڈور بیچ گئے تھے، جہاں مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن ہایو کے ساتھ چلتے پھرتے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا تھا۔ یہ فلٹریشن پلانٹ سمندر کے کھارے پانی کو پینے لایق بناتا ہے۔ موقع پر پلانٹ میں صاف ہوئے سمندر کے پانی کے وزیر اعظم مودی سمیت وہاں موجود تمام لوگوں نے پیا تھا اور یہ وائرل ویڈیو بھی اسی وقت کاہے۔

ہمیں یہ ویڈیو 6 جولائی 2017 کو وزیر اعظم مودی کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا تھا
“Prime Minister Narendra Modi’s visit to GALMobile Water Filtration Plant at Dor beach in Israel.”
اردو ترجمہ: ’’پی ایم مودی ہائفا شہر کے ڈور بیچ گئے، جہاں انہوں نے گل موبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا‘‘۔

وشواس نیوز نے اس کے بعد دہلی بی جے پی کے ترجمان تجندر پال سنگھ بگہ سے رابطہ کیا۔ بگہ نے کہا، ’’یہ ویڈیو پرانا ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی کے 2017 اسرائیل کے دورہ کے دوران کا ہے، جب انہوں نے موبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعہ صاف کیا گیا سمندر کا پانی پیا تھا‘‘۔

آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی کی یوم پیدائیش 17 ستمبر کو ہوتی ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسیکننگ میں ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ شیئر کی جاتی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے۔ وائرل ویڈیو 2017 کا ہے جب وزیر اعظم مودی نے اسرایئل دورہ کے دوران موبل واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعہ صاف کیا گیا سمندر کا پانی پیا تھا۔

  • Claim Review : साहब मना रहे अपना जन्मदिन उद्योगपतियों के साथ गिलास टकराकर
  • Claimed By : Reyan Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later