X
X

فیکٹ چیک: ویڈیو میں دکھ رہی گلوکارہ کشور کمار کی پوتی نہیں ہیں

ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھ رہی گلوکارہ کشور کمار کی پوتی نہیں، بلکہ ممبئی کی فنکار اننیا سبنیس ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک گلوکارہ ہندی گانہ ’’دیوانہ ہوا بادل‘‘ گاتی نظر آرہی ہے۔ وائرل پوسٹ کی تفصیل میں گلوکارہ کو اعظیم گلوکار کشور کمار کی پوتی بتایا جا رہا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھ رہی گلوکارہ کشور کمار کی پوتی نہیں، بلکہ ممبئی کی فنکارہ اننیا سبنیس ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل ویڈیو میں ایک گلوکارہ ہندی گانہ ’’دیوانہ ہوا بادل‘‘ گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وائرل پوسٹ کی تفصیل میں گلوکارہ کو کشور کمار کی پوتی بتایا جا رہا ہے ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے
“Kishore Kumar’s 14 year old grand daughter Muthika Ganguly (daughter of Amit Kumar) carrying forward her grandfather’s legacy.

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کو ان ویڈ ٹول پر ڈال اور اس کے کی فریمس نکالے۔ ان کی فریمس کو گوگل رورس امیج پر سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو 15 جولائی کو منیشا مینکر سبنیس نام کے ایک فیس بک پروفائل پر اپ لوڈ ہوا ملا۔ اس ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا تھا
“Song 6-Deewana hua baadal A duet of Rafisaab and Asha ji by Ananya Sabnis ” .

ہم نے اس ویڈیو کو اپ لوڈ کر نے والی منیشا سبنیس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا ،’’ویڈیو میں گانا گارہی گالوکارہ میری بیٹی اننیا سبنیس ہیں۔ ان کا کشور کمار سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔

ہم نے ان ٹرنیٹ پر ’سنگر اننیا سبنیس‘ کی ورڈ کے ساتھ تلاش کیا۔ ہمیں اننیا سبنیس کے بہت سے ویڈیو ملے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو میں دکھ رہی گلوکارہ اننیا سبنیس ہیں۔

وائرل ویڈیو میں گلوکارہ کا نام مکتیکا گانگولی بتایا جا رہا ہے۔ ہم نے اپنے سرچ میں پایا کہ مکتیکا گانگولی کشور کمار کی پوتی ہیں اور گلوکارہ بھی ہیں، لیکن ان کے ناک نقش وائرل ویڈیو میں نظر آرہی اننیا سبنیس سے بالکل مختلف ہیں۔

مکتیکا نے اپنے کریئر کی شروعات 2015 میں اپنے والد امت کمار کے ساتھ کی تھی۔ انہوں نے 2015 میں اپنا پہلا ایلبم ’بابا میرا‘ لانچ کیا تھا۔ اس ایلبم کا ویڈیو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ریاض خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کو 5260 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھ رہی گلوکارہ کشور کمار کی پوتی نہیں، بلکہ ممبئی کی فنکار اننیا سبنیس ہیں۔

  • Claim Review : Kishore Kumar's 14 year old grand daughter Muthika Ganguly (daughter of Amit Kumar) carrying forward her grandfather's legacy.
  • Claimed By : Riaz Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later