X
X

فیکٹ چیک: کورونا وائرس کے سبب نہیں ہوا بیکانیر کے سیرونا تھانہ کے افسر غلام نبی کا انتقال

بیکانیر کے سیرونا تھانہ کے اسٹیشن افسر غلام نبی کا انتقال دل کی بیماری کے سبب ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ان کی موت کی بات پوری طرح جھوٹ ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس پوسٹ میں مبینہ طور سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ راجستھان کے پولیس افسر غلام نبی خان کی موت کورونا کے سبب ہو گئی ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ بات غلط پائی گئی ہے۔ تھانہ کے اسٹیشن افسر غلام بنی کی موت دل کی بیماری کے سبب ہوئی ہے۔ ان کے انتقال کا کورونا وائرس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے پولیس افسر غلام نبی خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: افسوسناک خبر’ راجستھان فتح پور تاختر کے پولیس افسر غلام نبی خان آج کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کیجنگ ہار گئے۔ اللہ پاک غلام بنی کو جنت نصیب کرے‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

سب سے پہلے ، ہم نے مطلوبہ الفاظ کی مدد سے معاملہ کو گوگل پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں پتریکا ڈاٹ کام پر ایک لنک ملا۔ اسی لنک کے مطابق، ریاست راجستھان کے بیکانیر ضلع کی سیورنا تھانہ کے ایس او غلام نبی کا 1 جون 2020 کو انتقال ہوگیا۔ اس خبر کے مطابق ، خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔ پوسٹ میں دی گئی فوٹو اور خبر میں دی گئی تصویر ایک جیسی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سیرونا تھانہ کے اسٹیشن افسر کی کورونا سے موت نہیں ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ، ہمیں بہت سی قابل اعتماد خبریں ملیں، جن میں ان کی موت کی تصدیق دل کی بیماری سے ہوتی ہے۔ وشواس نیوز نے اس معاملے کو زیادہ قریب سے سمجھنے کے لئے بیکانیر ضلع کی سیرونا تھانہ کے اسٹیشن افسر (موجودہ) سے بات کی۔ ایس او اجے کمار نے بتایا کہ غلام نبی کا انتقال دل کی بیماری کی وجہ سے ہوا۔ ان کی موت کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 10،974 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: بیکانیر کے سیرونا تھانہ کے اسٹیشن افسر غلام نبی کا انتقال دل کی بیماری کے سبب ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ان کی موت کی بات پوری طرح جھوٹ ہے۔

  • Claim Review : राजस्थान फतेहपुर ताखलसर के पुलिस अधिकारी #गुलाम_नबी_खान आज कोरोना से लड़ते हुए जिंदगी की जंग हार गए
  • Claimed By : Zahid Zadran
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later