X
X

فیکٹ چیک: ایودھیہ کو بھگوا رنگ سے سجائے جانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی یہ تصاویر پریاگراج کی ہیں

رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن سے پہلے، پورے ایودھیا شہر کو بھگوا رنگ میں رنگے جانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی تصاویر پریاگراج کی ہیں۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن کے حوالے سے تیاریوں کے درمیان متعدد تصاویر شیئر کی جارہی ہیں ، جس میں بھگوا رنگ کے مکانات اور گلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن سے پہلے ، ایودھیا شہر کو زعفرانی یعنی بھگوا رنگ سے رنگ دیا گیا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی غلط نکلا۔ ایودھیہ کے نام سے وائرل ہو رہی تمام تصاویر پریاگراج کی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’وویک تیواری نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’ایودھیہ تیار، پورے ایودھیہ شہر کو بھگوا رنگوں سے سجا دیا‘‘۔

پڑتال

وائرل پوسٹ میں چار تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ وشواس نیوز نے باری باری سے ان تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی جانچ کی۔

پہلی تصویر

ایودھیہ کے نام پر وائرل ہو رہی پہلی تصویر

گوگل رورس امیج سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر ملی۔ یہ تصویر پریاگراج کی ہے، حالاںکہ مذکورہ بالا واقعہ سے متعلق نہیں۔

Source-Getty Images

دی گئی معلومات کے مطابق یہ تصویر 9 دسمبر 2018 کو لی گئی تھی۔ یہ تصویر ‘پینٹ مائی سٹی’ پروجیکٹ کے تحت گنگا ندی پر شاستری پل کے ستونوں پر بنی تھی۔ کمبھ میلے کی تیاریوں کے تحت شہر کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لئے ‘پینٹ مائی سٹی’ پروجیکٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

دوسری تصویر

ایودھیا کے نام پر وائرل ہونے والی دوسری تصویر

گوگل کے ریورس امیج سرچ میں ہمیں 14 جولائی کو ‘نیشنل ہیرالڈ’ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں یہ تصویر ملی۔ یہ تصویر بھی پریاگراج کے واقعے سے متعلق ہے۔

نیشنل ہیرالڈ کی ویب سائٹ پر لگی ایک تصویر

خبر کے مطابق ، پریاگراج کے ایک تاجر نے اپنے گھر کو زعفرانی رنگ سے رنگنے کے معاملے میں شکایت درج کروائی تھی۔ تاجر کا کہنا ہے کہ جب اس نے لوگوں کو ایسا کرنے سے روکا تو اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ جس گلی میں گھروں کو پینٹ کیا گیا تھا اس میں گوپال گپتا ‘نندی’ کا گھر ہے، جو اتر پردیش کے کابینہ وزیر ہیں۔

نیوز سرچ میں ہمیں اے این آئی کا ایک پرانا ٹویٹ ملا ، جس میں ان تینوں تصاویر کے پریاگراج کے ہونے تصدیق کی گئی ہے۔ پریاگراج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) آشوتوش مشرا کا بھی 13 جولائی کو جاری کردہ ٹویٹ میں ایک بیان ہے۔ اس کے مطابق ، دو افراد نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے زبردستی ان کے گھروں پر بھگوا رنگ دیا۔ اس معاملے میں شکایت درج کر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ہمارے ساتھی دینک جاگرن کے بیورو چیف (پریاگراج) راکیش پانڈے نے تصدیق کی کہ یہ تصویریں پریاگراج سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ شہر کی بہادر گنج گلی کا معاملہ تھا۔ اسٹریٹ ہاؤسز کو زبردستی رنگے جانے کے معاملے کے خلاف پولیس میں شکایت بھی ہوئی تھی‘‘۔

اس کیس سے متعلق تفصیلی معلومات 15 جولائی کو دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی رپورٹ میں پڑھی جاسکتی ہے۔

تیسری اور چوتھی تصویر

ایودھیا کے نام پر وائرل ہونے والی تصاویر

گوگل ریورس امیج سرچ میں یہ تصویر 15 جولائی کو ڈیکن ہیرالڈ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر میں ملی۔

प्रयागराज  के एक गली की तस्वीर (Source-PTI)

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی تصویر کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، اترپردیش کے پریاگراج میں ایک کاروباری شخص نے بی جے پی رہنما کی ہدایت پر اس کے گھروں کو بھگوا رنگ سے رنگوانے کے خلاف شکایت کی۔ شکایت میں ، بی جے پی رہنما اور اترپردیش کی کابینہ کے وزیر گوپال گپتا ‘نندی’ کو اس معاملہ میں ملزم بناتےہوئے ان پر پریاگراج کو ’زعفرانہ‘ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

مذکورہ خبر میں ہمیں دوسری تصویر بھی ملی، اسی سے منسلک ہے۔ یعنی، تمام تصاویر جو ایودھیا سے جوڑ کر وائرل ہو رہی ہیں وہ پریاگراج کی ہیں۔

دینک جاگرن کے ایودھیا بیورو کے انچارج رماشرن اوستھی نے کہا کہ ، ’’ایودھیا میں کچھ علاقوں کو ایک رنگ سے رنگنے کا منصوبہ تھا، لیکن یہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ وائرل فوٹو کا ایودھیا سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف وویک تیواری کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق اترپردیش سے ہے۔ علاوہ ازیں صارف نے خود کو آر ایس ایس کا رکن بتایا ہے، حالاںکہ وشواس نیوز اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے۔


نتیجہ: رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن سے پہلے، پورے ایودھیا شہر کو بھگوا رنگ میں رنگے جانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی تصاویر پریاگراج کی ہیں۔

  • Claim Review : ایودھیہ تیار، پورے ایودھیہ شہر کو بھگوا رنگوں سے سجا دیا
  • Claimed By : FB User- Vivek Tiwari Ghazipur
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later