X
X

فیکٹ چیک: ممبئی اور پونے میں نہیں لگ رہا ملٹری لاک ڈاؤن، افواہ ہو رہی وائرل

ممبئی اور پونے میں دس دنوں کے لئے ملٹری لاک ڈاؤن کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ محض افواہ ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: May 30, 2020 at 02:03 PM
  • Updated: May 30, 2020 at 04:12 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کو روکنے کے لئے جاری ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک میسج وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ممبئی اور پونے میں میں 30 مئی کو دس دنوں کے لئے ملٹری لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ محض افواہ نکلا۔ ممبئی اور پونے میں ملٹری لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی بات جھوٹی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’سائمون کیداری‘ نے وائرل ویڈیو کو اپنے پروفائل سے شیئر کیا جس پر لکھا ہوا تھا
‘‘Entire Mumbai and pune will be under Military lockdown for 10 days starts from Saturday. So please stock everything. Groceries vegetables. City is going to hand over Army. Might Udhav thackeray releasing Control.
Only milk and medicine will be available…..please inform your Mumbai friends if one stays …… Maharastra Govt meeting is going on and total shut down of mumbai is expected to be announced this at anytime. All stationed n living @ Mumbai n Pune .. Pls note..”

اردو ترجمہ: ’ابھی ابھی ملی معلومات کے مطابق، ممبئی اور پونے میں ہفتہ سے اگلے دس دنوں کے لئے ملٹری لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔ اسلئے سبھی لوگوں سے اپیل ہے کہ ضروری سامان جمع کر لیں۔ شہر کو فوج کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ادھو ٹھاکرے شہر کا کنٹرول چھوڑ سکتے ہیں۔ صرف دودھ اور دوائیں دستیاب ہوں گی۔ گزارش ہے کہ ممبئی کے دوستوں کو بتائیں۔ مہاراشٹر حکو مت کی میٹنگ جاری ہے اور جلد ہی ممبئی کے ٹوٹل لاک ڈاؤن کا اعلان ہو سکتا ہے‘‘۔

پڑتال

وائرل ہو رہا میسج فرضی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس وائرل میسج کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔ ممبئی پولیس نے اپنی آفیشیئل ٹویٹر ہینڈل سے وائرل ہو رہے میجس کو فرضی بتاتے ہوئے لوگوں کو اسے فاروڈر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

https://twitter.com/MumbaiPolice/status/1265307696837742595

ممبئی پولیس کے مطابق ، تمام ضروری سامان کی سپلائی دستیاب ہوگی اور لاک ڈاؤن ہدایت کے مطابق ہی صرف لوگ کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔

ممبئی پولیس کے اس ٹویٹر پوسٹ پر ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ممبئی کے کرفیو ٹائم میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ممبئی پولیس نے کہا کہ ، ’شام 8 بجے سے لے کر صبح کے سات بجے تک گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات اور ہدایات کے لئے اٹیچ ڈاکیومینٹ کو پڑھیں‘۔

وشواس نیوز نے اس وائرل ہو رہے میسج کو لے کر ممبئی کے ترجمان سے رابطہ کیا۔ ممبئی پولس کے ترجمان اور ڈپیوٹی کمشنر آف پولیس پرنے رائے نے کہا، ’’ممبئی پولیس کی جانب سے اس وائرل میسج کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کی جا چکی ہے‘‘۔

یعنی ممبئی اور پونے شہر کو فوج کو سونپے جانے کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی مسیج پوری طرح سے افواہ ہے۔

ملک میں 24 مارچ 2020 کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جسے بڑھا کر 31 مئی تک کیا جا چکا ہے۔ ہندوستان میں پہلے مرحلہ کے لاک ڈاؤن کی اعلان 25 مارچ سے 14 اپریل تک کئے لئے تھی۔ دوسرے مرحلہ میں اسے 15 اپریل سے 3 مئی تک نافذ کیا گیا۔ تیسرا مرحلہ 4 مئی سے 17 مئی کے درمیان رہا اور لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ 31 مئی تک کا ہے۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود میں 30 مئی صبح 10:45 تک دئے گئے اعداد و شمار کے مطابق، مہاراشٹرا میں کورونا وائرس سے متاثر معاملوں کی کل تعداد 33133 ہے، جبکہ26997 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ وہیں، اس وائرس سے اب تک مہاراشٹر میں2098 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

              ڈس کلیمر، اعلامیہ دست برداری: وشواس نیوز کی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے منسلک فیکٹ چیک خبروں کو پڑھتے یا اسے شیئر کرتے وقت آپ کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ جن اعداد و شمار یا ریسرچ متعقلہ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے، وہ مسلسل بدل رہے ہیں۔ بدل اسلئے رہے ہیں کیوں کہ اس وبا سے جڑے اعداد و شمار (متاثرین اور ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد، اس سے ہونے والی اموات کی تعداد) میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری کا ویکسین بننے سے منسلک چل رہے تمام ریسرچ کے پختہ نتائج آنے باقی ہیں، اور اس وجہ سے علاج اور بچاؤ کو لے کر فراہم کردہ اعداد و شمار میں بھی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ خبر میں استعمال کئے گئے ڈیٹا کو اس کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھا جائے۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف ’سائمن کیداری‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔

نتیجہ: ممبئی اور پونے میں دس دنوں کے لئے ملٹری لاک ڈاؤن کے دعوی کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ محض افواہ ہے۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ ممبئی اور پونے میں میں 30 مئی کو دس دنوں کے لئے ملٹری لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔
  • Claimed By : FB User- Saimon Kedari
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later