X
X

فیکٹ چیک: آر بی آئی نے نہیں لانچ کیا 1000 روپیے کا سکہ، فرضی خبر ہو رہی وائرل

کرنسی مارکیٹ میں آر بی آئی کی جانب سے 1000 روپیے سکوں کو جاری کئے جانے کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ہے۔ آر بی آئی نے ورہدیشور مندر کے 1000 سال پورے ہونے کے موقع پر بطور یادگاری سکے 1000 روپیے کا سکہ جاری کیا تھا۔ یہ سکہ کرنسی مارکیٹ میں چلنے کے لئے نہیں تھا۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Mar 2, 2020 at 07:04 PM
  • Updated: Aug 29, 2020 at 06:18 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 1000 روپیے کے سکہ کو لانچ کیا ہے۔

وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ اصل میں 1000 روپیے کے جس سکہ کی تصویر کو وائرل کیا جا رہا ہے اسے 2012 میں تنجاور کے ورہدیشور مندر کے 1000 سال پورے ہونے کے موقع پر یادگاری سکے کے طور پر جاری کیا گیا تھا، جو بطور کرنسی استعمال میں نہیں تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ’رام ولاش کمار رائے‘ نے 2 مارچ کو 1000 روپیے کے ایک سکہ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’1000 روپیے کا سکہ۔ آر بی آئی نے حال میں ہی لانچ کیا۔ گزارش ہے کہ سبھی کے ساتھ شیئر کریں‘‘۔

پڑتال

سوشل میڈیا پر یہ تصویر پہلے بھی فرضی دعویٰ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہے۔ نیوز سرچ میں ہمیں ایسے متعدد مضمون ملے، جس میں 1000 روپیے کے سکہ سے منسلک معلومات تھی۔ انگریزی اخبار ’دا ٹائمس آف انڈیا‘ میں 22 جولائی 2012 کو شائع خبر کے مطابق، ’تنجاور کے ورہدیشور مندر کے 1000 سال مکمل ہونے کے موقع پر آر بی آئی نے یادگیر سکہ کے طو پر 1000 روپیے کے سکوں کو جاری کیا‘‘۔

ٹائمس آف انڈیا میں 22 جولائی 2012 کو شائع ہوئی خبر

خبر کے مطابق، یہ اس سیریز میں اب تک کا سب سے بڑا مالیاتی سکہ ہے۔ اس سے قبل، آر بی آئی نے زیادہ سے زیادہ 150 روپیے کی قیمت کے ساتھ سکے جاری کئے تھے۔

حالاںکہ، یہ سکے کرنسی مارکٹ میں چلنے کے لئے نہیں بنائے گئے تھے۔

کرنسی مارکیٹ میں موجود سکوں کے بارے میں آر بی آئی کی ویب سائٹ پر تفصیلی معلومات موجود ہے۔ ہندوستان کا مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا نوٹوں اور سکوں کو جاری کرتا ہے۔ آر بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق، کرنسی مارکیٹ میں موجود سکوں میں سے زیادہ تر 10 روپیے قیمت کے سکہ ہیں۔ کرنسی مارکیٹ میں موجود تمام قسم کے سکوں کی معلومات کو آر بی آئی کی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(Source-RBI)

آر بی آئی کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، حکومت نے جون 2011 کے بعد سے کرنسی مارکیٹ سے 25 پیسے اور اس سے کم قیمت کے سکوں کو واپس لے لیا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں موجود سکہ 2011 سمبل سیریز کے ہیں۔


(Source-RBI)

یعنی کرسنی مارکیٹ میں سب سے زیادہ قیمت والا 10 روپیے کا سکہ ہے، جبکہ سب سے کم قیمت والا سکہ 50 پیسے کا ہے۔

آر بی آئی کے ترجمان یوگیش دیال نے کہا، ’’سکوں اور نوٹوں کے بارے میں کسی بھی طرح کی آفیشیئل اطلاع کو آر بی آئی کی ویب سائٹ پر چیک کیا جا سکتا ہے‘‘۔

آر بی آئی کی ویب سائٹ پر ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی، جس میں کرنسی مارکیٹ میں 1000 روپیے کے سکہ کو جاری کئے جانے کی بات کا ذکر ہو۔

آر بی آئی کے ذریعہ کاری کیا گیا نوٹیفکیشن

کرنسی مارکیٹ میں موجودہ نوٹوں کے بارے میں بھی آر بی آئی کی ویب سائٹ پر معلومات دی گئی ہے۔ ریزرو بینک کی ویب سائٹ پر ان سبھی نوٹوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے، جسے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

(Source-RBI)

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک بک صارف رام ولاش کمار راؤ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق جھارکھنڈ کے ہزیرباغ سے ہے۔

نتیجہ: کرنسی مارکیٹ میں آر بی آئی کی جانب سے 1000 روپیے سکوں کو جاری کئے جانے کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہی پوسٹ فرضی ہے۔ آر بی آئی نے ورہدیشور مندر کے 1000 سال پورے ہونے کے موقع پر بطور یادگاری سکے 1000 روپیے کا سکہ جاری کیا تھا۔ یہ سکہ کرنسی مارکیٹ میں چلنے کے لئے نہیں تھا۔

  • Claim Review : آر بی آئی نے لانچ کیا 1000 روپیے کا سکہ
  • Claimed By : Fb User- Ramvilash Kumar Roy
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later