X
X

فیکٹ چیک: ٹرمپ کے آنے کے سبب ٹھیلے نہیں توڑے گئے، بھونیشور کا ویڈیو احمد آباد کے نام پر وائرل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے سے قبل گجرات کے احمد آباد میں ریڑھی پٹری کو ختم کئے جانے کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو اوڈیشہ کے بھونیشور کا ہے، جس کا گجرتا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Abhishek Parashar
  • Published: Feb 19, 2020 at 11:41 AM
  • Updated: Feb 19, 2020 at 11:59 AM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کرین کی مدد سے ریڑھی والوں کے ٹھیلے کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا ستکا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ یہ ویڈیو گجرات کا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے سے قبل احمد آباد میں غریبوں کے روزگار کے ذرائع کے تحس نحس کیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز کی جانچ میں یہ دعویٰ غلط نکلا۔ جس ویڈیو کو گجرات کا بتاتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے، وہ اوڈیشہ کے بھونیشور کا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’ستیہ میو جیتے‘ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’امریکی صدر ٹرمپ کے احمد آباد دورہ کے لئے اجاڑے جا رہے ہیں۔ غریبوں کے روزگار کے ذرائع کو‘‘۔

پڑتال

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری کو احمد آباد آرہے ہیں، جہاں ان کے استقبال کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

پڑتال کے آغاز کے لئے ہم نے سب سے پہلے کی فریمس کو رورس امیج سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ اوڈیا زبان کا ایک چینل لگا۔ ’او ایس ٹی‘ ویری فائلڈ یوٹیوب چینل پر 24 فروری 2020 کو اپ لوڈ کیا گیا یہ ویڈیو، وائرل ویڈیو جیسا نظر آیا۔

ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، اوڈیشہ کی دارالحکومت بھونیشور میں یونٹ 1 مارکیٹ کے علاقہ میں تجاوزات کو ختم کرنے کی مہم چلائی تھی۔

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی حقیقت کو جاننے کے لئے اوڈیشہ ٹی وی نیوز ایڈیٹر رام مادھو مشرا سے بات کی۔ مشرا نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا، ’’یہ بھونیشور کا معاملہ ہے‘‘ ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نگر نگم نے 20 جنوری 2020 کے روز مذکورہ مہم چلائی تھی۔

نیوز سرچ میں ہمیں اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا، جس کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ 24۔25 فروری کو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ ٹرمپ کے سفر سے قبل گجرات میں جھگی جھوپڑیوں کے سامنے دیوار کھڑی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، احمد آباد نگر نگم سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئر پورٹ برج کو جوڑنے والی سڑک کے کنارے جھگی کے سامنے ایک دیوار کی تعمیر کر رہی ہے۔

اب باری تھی اس یڈیو کو فرضی حوالے کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’ستیہ میو جیتے‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو10,351 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے سے قبل گجرات کے احمد آباد میں ریڑھی پٹری کو ختم کئے جانے کے دعویٰ کے ساتھ وائرل ہو رہا ویڈیو فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو اوڈیشہ کے بھونیشور کا ہے، جس کا گجرتا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : अमेरिका के राष्ट्रपति ट्रंप की अहमदाबाद यात्रा के लिए उजाड़ा जा रहे हैं गरीबों के रोजगार के साधनों को ।
  • Claimed By : FB Page- सत्यमेव जयते
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later