فیکٹ چیک: شاہین باغ کے مظاہرے میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بھائی نہیں، ان کے ہم شکل پہنچے تھے
وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ جس پوسٹ میں ایک شخص کو یوگی کا بھائی بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ پوری طرح جھوٹی ہے۔ تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ وہ لکھنئو کے رہنے والے ہیں۔
- By: Ashish Maharishi
- Published: Feb 8, 2020 at 05:31 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ دہلی کے شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے حلاف چل رہے احتجاج کو لے کر سوشل میڈیا پر بہت سے فرضی خبریں پھیلی ہوئی ہیں۔ کبھی بھوپال میں خواتین کی مار پیٹ کے پرانے ویڈیو کو شاہین باغ کے نام پر وائرل کیا گیا تو کبھی پاکستان میں ہندوستانی پرچم کو جلانے کی تصویر کو شاہین باغ کا بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے۔ اب بھگوا کپڑے پہنے ہوئے ایک شخص کی تصویر کو وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہین باغ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے بھائی پہنچے ہیں۔
وشواس نیوز نے جب وائرل پوسٹ کی پڑتال کی تو یہ فرضی نکلی۔ جس شخص کو یوگی کا بھائی بتایا جا رہا ہے، ان کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ لکھنئو کے رہنے والے سریش ہمیشہ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے کپڑے پہنتے ہیں۔ 3 فروری کو سریش دہلی کے شاہین باغ گئے تھے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں
فیس بک صارف’ حشمت خان‘ نے 3 فروری کو اپنے اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا: ’’آج شاہین باغ میں یوگی کے بھائی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا‘‘۔
پڑتال
سب سے پہلے ہم نے یوگی کے بھائی کےنام پر وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ اس کے بعد ہم نے گوگل میں ’یوگی کا ہم شکل‘ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں وائرل تصویر والے شخص کئی متعدد ویب سائٹ پر دکھیں۔ نیوز 18 ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 17 مئی 2019 کو اس شخص کو لے کر ایک فوٹو گیلری بنائی تھی۔ اس میں سریش ٹھاکر کی کئی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ یوپی انتخابات کے دوران ایس پی صدر اکھیلیش یادو نے سریش ٹھاکر کو لے کر کئی ریلیاں کی تھیں۔
اس کے بعد وشواس ٹیم نے وائرل تصویر میں نظر آرہے سریش ٹھاکر سے سیدھے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ 3 فروری کو وہ دہلی کے شاہین باغ کے احتجاج میں پہنچے تھے۔ وہاں متعدد لوگوں نے ان کے ساتھ فوٹو کھنچوائی تھی۔ وائرل تصویر بھی اسی دوران کی ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ جس پوسٹ میں ایک شخص کو یوگی کا بھائی بتا کر وائرل کیا جا رہا ہے، وہ پوری طرح جھوٹی ہے۔ تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ وہ لکھنئو کے رہنے والے ہیں۔
- Claim Review : आज शाहीन बाग़ में योगी के भाई caa और एनआरसी के खिलाफ धरना प्रदर्शन करने पंहुचे
- Claimed By : FB User- Hashmat Khan
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔