X
X

فیکٹ چیک: شاہ رخ خان کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کی وائرل پوسٹ فرضی ہے

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 6, 2020 at 06:20 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو لے کر صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ جب شاہ رخ خان لندن میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ہو رہے مظاہرے میں حصہ لینے پہنچے تو انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ شاہ رخ خان ہندوستان میں ہی ہیں۔ گزشتہ روز کچھ وقت سے وہ لندن گئے ہی نہیں ہیں۔ وائرل تصویر 2012 کی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف پردیپ کمار وشنے نے 29 دسمبر کو شاہ رخ خان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا، ’’بریکنگ: لندن میں سی اے اے احتجاج میں حصہ لینے پہنچے شاہ رخ خان کو آج ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ہندوستان کی اہم حزب مخالفت جماعت نے اسے ملک کے لئے شرمسار کر دینے والا معاملہ اور برطانیہ میں نو منتخب حکومت اور آر ایس ایس کی ملی بھگت قرار دیا ہے‘‘۔ اس پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وشواس نیوز نے سب سے پہلے شاہ رخ خان کی وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ تصویر کی کوالیٹی کافی لو تھی۔ اس کے بعد ہم نے گوگل سرچ کی مدد لی۔ اس کے لئے گوگل میں شاہ رخ خان لندن میں گرفتار کی ورڈ ٹائپ کر کے سرچ کیا۔ ہمیں ایک بھی ایسی خبر نہیں ملی، جو وائرل پوسٹ کی تصدیق کرتی ہو۔ تاہم شاہ رخ خان کو اگر حراست میں لیا جاتا تو یہ ملک اور عالمی میڈیا کے لئے بڑی خبر بنتی۔

اس کے بعد ہم نے وائرل تصویر کو ینڈکس میں اپ لوڈ کر کے سرچ کرنا شروع کیا۔ یہ تصویر زمبائو نام کی ایک ویب سائٹ پر ملی۔ اس میں بتایا گیا کہ تصویر اس وقت کی ہے جب شاہ رخ خان بی بی سی ریڈیو کے آفس پہنچے تھے۔ تصویر 21 جون 2012 کی ہے۔

اس کے بعد ہم شاہ رخ خان کے ہینڈل پر گئے۔ وہاں ہمیں 31 دسمبر 2019 کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس میں شاہ رخ کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہمیں کئی خبروں سے پتہ چلا کہ شاہ رخ خان نے اس بار نئے سال کا جشن اپنے گھر پر ہی منایا۔ جشن کی تصاویر شاہ رخ کی بیوی گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

پڑتال کے اگلے مرحلہ میں دینک جاگرن کے ایڈیٹر (انٹرٹینمینٹ) پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا کہ شاہ رخ خان گزشتہ کئی روز سے ہندوستان میں ہی ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا کہ انہیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے، یہ پوری طری بکواس ہے۔

شاہ رخ خان کے پبلک رلیشن کا کام کرنے والی اسپائس کمپنی کی پی آر او ہیڈ شلپا ہانڈا نے بتایا کہ وائرل میسج فرضی ہے۔ شاہ رخ ممبئی میں ہی ہیں۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ وائرل کرنے والے فیس بک صارف پردیپ کمار ورشنے کی سوشل اسکینگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک خاص آئڈیولاجی کی جانب متوجہ پوسٹس کو شیئر کیا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ پتہ چلا کہ لندن میں شاہ رخ خان کو گرفتار کرنے کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔ 2012 کی پرانی تصویر کو فرضی دعوےٰ کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : #BREAKING : लंदन में हो रहे #CAAProtests में भाग लेने पहुंचे #शाहरुख़ खान को आज हीथ्रो एयरपोर्ट से #गिरफ्तार कर लिया गया है। इंडिया की मुख्य #विपक्षी_पार्टियों ने इसे देश के लिए #शर्मसार कर देने वाली घटना तथा #ब्रिटेन में गठित नवीनतम सरकार और आरएसएस की #मिलीभगत करार दिया है।
  • Claimed By : FB User- Pradeep Kumar Varshney
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later