X
X

فیکٹ چیک: ساوتھ کے سپر اسٹار پربھاس نہیں ہوئے ہیں بی ایس پی پارٹی میں شامل، وائرل کیا جا رہا دعویٰ فرضی

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 25, 2019 at 03:02 PM

وشواس نیوز (نئی دہلی)۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ساوتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس نے بہوجن سماج پارٹی جوائین کر لی ہے۔ وشواس ٹیم نے دعویٰ کی پڑتال کی اور ہم نے پایا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کے میڈیا انچارج پریش مشرا نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پربھاس نے بی ایس پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

فیس بک صارف راجو بھارتیہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا،’’ سپر اسٹار پربھاس بی ایس پی میں شامل، مایاوتی دلتوں کے لئے بڑی خوش خبری‘‘۔

پڑتال

سب سے پہلے ہم نے تصویر کو رورس امیج پر ڈال کر سرچ کیا اور ہمارے ہاتھ ایک یوٹیوب لنک لگا۔ اس میں ہمیں پربھاس کے بی ایس پی جوائین کرنے سے متعلق ویڈیو ملا۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ پربھاس بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔

ہم نے پایا کہ چینل سے خبروں کو شیئر کیا جاتا ہے۔ اب ہم نے معاملہ کی حقیقت جاننے کے لئے نیوز سرچ کیا۔ لیکن ہمارے ہاتھ ایسی کسی قابل اعتماد نیوز ویب سائٹ پر کوئی خبر نہیں لگی۔ اب ہم نے پربھاس کے سوشل میڈیا ہینڈل ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک کی سوشل اسکیننگ کی، لیکن وہاں بھی ہمیں ان کے بی ایس پی جوائین کرنے سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوئی۔


प्रभास का ऑफिशियल इंस्टाग्राम अकाउंट

تمام سرچ کے بعد بھی ہمیں پربھاس کے بی ایس پی میں شامل ہونے کی خبر نہیں ملی۔ اب ہم نے سیدھا بہوجن سماج پارٹی کے میڈیا انچارج پریش مشرا سے اس دعویٰ کے بارے میں بات کرنے کا فیصلہ کیا۔ پریش نے ہمیں بتایا، ’’پربھاس کے بی ایس پی میں شامل ہونے کی خبر فرضی ہے۔ فی الحال آج کی تاریخ تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہے‘‘۔

اب باری تھی اس پوسٹ کو فرضی حوالے کے ساتھ فیس بک پر شیئر کرنے والے صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت میں پوسٹ کی جاتی ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں ہم نے پایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ساوتھ فلم انڈسٹری کے اداکار پربھاس کے بی ایس پی پارٹی میں شامل ہونے کی خبر پوری طرح فرضی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کے میڈیا انچارج پریش مشرا نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پربھاس نے بی ایس پی جوائین نہیں کی ہے۔

  • Claim Review : سپر اسٹارف پربھاس بی ایس پی میں شامل، مایاوتی دلتوں کے لئے بڑی خوش خبری
  • Claimed By : FB User- Raju Bhartiya
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later