فیکٹ چیک: فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ویڈیو اے آئی اور گرافکس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اسے اے آئی اور گرافکس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ جسے اصلی سمجھ کر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- By: Jyoti Kumari
- Published: Nov 18, 2024 at 06:27 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نماز پڑھ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین اس دعوے کو سچ سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اسے اے آئی اور گرافکس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ جسے اصلی سمجھ کر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف (آرکائیو لنک) نے 8 نومبر 2024 کو اس ویڈیو کو شیئر کیا اور لکھا، “دنیا کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نماز پڑھ رہے ہیں، یقیناً اسلام وہ پودا ہے، جتنی زیادہ کٹائی کریں گے، اتنا ہی یہ پھیلے گا۔ رونالڈو‘‘۔
پڑتال
وائرل دعوے کی چھان بین کے لیے، ہم نے پہلے متعلقہ کی ورڈ کے ساتھ تلاش کیا۔ ہمیں وائرل دعوے سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے کرسٹیانو رونالڈو کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو تلاش کیا۔ ہمیں وہاں بھی ایسی کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
وائرل ویڈیو میں @اگی تکاگینام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ ہم نے اسی نام کو ورڈ کے ساتھ انٹرنیٹ پر تلاش کیا۔ مذکورہ نام کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہم پہنچ۔ یہاں ہمیں ایسی بہت سی ویڈیوز ملی ہیں، جو کہ اے آئی اور گرافکس کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ویڈیو کی طرح ہمیں یہاں لیونل میسی کی ویڈیو بھی ملی۔وہیں اس اکاونٹ پر دئے گئے بائیو کے مطابق، وہ ایک گرافک ڈیزائنر ہیں۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے ویڈیو کے اسکرین شاٹس لیے اور انہیں اے آئی ٹول ہائیو ماڈریشن کے ذریعے تلاش کیا۔ یہاں یہ تصویر 65.2 فیصد اے آئی جنریٹڈ بتائی گئی۔
ہم نے ایک اور ٹول ایز ایٹ اے آئی کی مدد سے تصویر بھی تلاش کی۔ یہاں پر ملے نتائج کے مطابق، یہ تصویر 81 فیصد اے آئی ہے۔
ہم نے ویڈیو کو اے آئی ماہر انش مہرا کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اے آئی اور گرافکس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ صرف اس کو دیکھ کر یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے۔
ہم نے وائرل ویڈیو کو اے آئی ماہر اظہر مچوے کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔
آخر کار ہم نے ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کو اسکین کیا۔ پتہ چلا کہ 336 لوگ فیس بک پر صارف کو فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نہیں ہے بلکہ اسے اے آئی اور گرافکس کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ جسے اصلی سمجھ کر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : کرسٹیانو رونالڈو نماز پڑھ رہے ہیں۔
- Claimed By : FB User- M_S_Writes
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔