فیکٹ چیک: ریتیک روشن کے ویڈیو کو ایڈٹ کر کیا جا رہا عمران خان کی حمایت کے فرضی دعوی سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ریتیک روشن کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں الگ آڈیو شامل کرکے جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
- By: Umam Noor
- Published: Nov 16, 2024 at 02:40 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو لے کر اکثر ہی سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ وائرل ہوتا رہتا ہے۔ اسی کڑی میں بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں انہیں عمران خان کی حمایت میں بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ریتیک روشن کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں الگ آڈیو شامل کرکے جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کیا جس میں ریتیک روشن کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’ہیلو پاکستان میں ہوں ریتیک روشن ۔ میں یہ ویڈیو بنا رہا ہوں۔ کیپٹن عمران خان کے لئے۔ آپ ہی بتائیں کمینٹس میں آپ کتنا پیار کرتے ہیں عمران خان سے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کئی کی فریمز کو نکالا اور پھر انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کرنا شروع کیا۔ ہمیں اصل ویڈیو ’امنگ اگروال رتیکئنس‘ نام کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملا۔ اسے تین سال قبل 21 اپریل 2021 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ یہاں ریتیک روشن کو اپنے ایک مداح کو یوم پیدائش (برتھ ڈے) کی مبارک باد دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اس اصل میں ویڈیو ریتیک روشن اپنے مداح شوم کو ’ٹرو فین‘ ایپ کے ذریعہ یوم پیدائش کے مبارک باد دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کہیں بھی عمران خان کا پاکستان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
اصل ویڈیو ہمیں شوم سنگھ ایچ ایف نام کے انسٹاگران ہینڈل پر بھی 10 جون 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’میری سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ہریتھک روش کا بےحد شکریہ‘‘۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے بالی ووڈ کے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی، یہ ویڈیو فرضی ہے۔ ریتیک روشن کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے‘‘۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ ریتیک روشن کی ایک پرانی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اس میں الگ آڈیو شامل کرکے جھوٹ پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
- Claim Review : ریتیک روشن عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
- Claimed By : FB User- Jafar PukhtOonyar
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔