X
X

فیکٹ چیک: اسرائیل میں 2017 میں ہوئے حملہ کے ویڈیو کو حالیہ بس حملہ کا بتا کر کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2017 کا ہے، اس کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 30, 2024 at 04:04 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بے لگام ٹرک کو لوگوں کو روندتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے وہاں پر افرا تفری مچ جاتی ہے۔ ویڈیو کو اسرائیل اور حماس کی حالیہ جنگ سے جوڑ کر صارفین شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس میں فوجیوں کے حملہ کا منظر ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2017 کا ہے، اس کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسرائیل کے شمالی تل ابیب میں گلیلوٹ فوجی اڈے کے باہر جمع ہونے والے فوجیوں پر 27 اکتوبر کو دوپہر کے حملے کے نتیجے کا منظر تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے فدائی حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا حال ایک فلسطینی مجاہد نے کئی اسرائیلی فوجیوں ، موساد اہلکاروں و افسروں کو ٹرک سے کچل کر ہلاک و زخمی کر دیا ۔ اور خود بھی شہید ہوگئے ۔ موقع پر موجود بزدل دجالی یہودی گیڈر دم دبا کر بھاگ نکلے۔۔۔ اللّٰه اکبر کبیرا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹویوب چینل پر 8 جنوری 2017 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ یروشلم کا ویڈیو ہے۔

ٹائم ٹول سیٹ کرتے ہوئے ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی ویب سائٹ پر 9 جنوری 2017 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’یروشلم میں ایک ٹرک حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے‘‘۔

وہیں الجزیرہ کی 27 اکتوبر 2024 کی خبر کے مطابق، ’’اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو گیلوت اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب ایک بس اسٹاپ پر پیش آیا‘‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائل کے دا وسیل کے فیکٹ چیکر اوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ یہ حالیہ معاملہ نہیں ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2017 کا ہے، اس کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : اسرائیل کے تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس میں فوجیوں کے حملہ کا منظر ہے۔
  • Claimed By : FB User- Babar Ali
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later