X
X

فیکٹ چیک: غزہ میں ’سیف زون‘ علاقے میں حملے کے حوالے سے وائرل ہو رہی تصویر اے آئی ہے

وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل ہونے والی تصویر اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی غزہ میں ہوئے حملے کی علامتی تصویر ہے۔ حالاںکہ خبروں کے مطابق، غزہ کے سیف زون ایریا میں حملہ تھا جس کے سبب کئی افراد کی جانیں بحق ہو گئیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 26, 2024 at 01:43 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اسرائیل- فلسطین تنازع کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں ایک ٹینٹ والے علاقے میں دھماکہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں تصویر میں انگریزی میں سیف زون ایریا بھی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ اب کچھ لوگ اس پوسٹ کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ تصویر غزہ کی ہے۔

وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل ہونے والی تصویر اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی غزہ میں ہوئے حملے کی علامتی تصویر ہے۔ حالاںکہ خبروں کے مطابق، غزہ کے سیف زون ایریا میں حملہ تھا جس کے سبب کئی افراد کی جانیں بحق ہو گئیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ان لوگوں کے لئے جو ابھی بھی منظر سے دلچسپی رکھتے ہیں، غزہ کو مارا جارہا ہے۔ #فلم کا سین نہیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو غور سے دیکھا۔ ہمیں تصویر میں بہت سی خامیاں نظر آئیں، جس سے ہمیں اس کے اے آئی سے بنے ہونے کا شک ہوا۔ اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا

وائرل تصویر کو ہم نے ہائیو ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا ، جو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کو چیک کرنے کا ایک ٹول ہے ۔ اس میں اےآئی کے ذریعے تصویر بننے کا امکان 98.8 فیصد پایا گیا۔

وہیں تصویر کو ایک اور ٹول ہگنگ فیس پر بھی تلاش کیا ۔ یہاں اے آئی کے ذریعے وائرل تصویر بننے کا امکان 99 فیصد تھا۔

ہم نے وائرل تصویر کو ایک دیگر اے آئی ٹول ’سائٹ انجن‘ پر بھی اپلوڈ کیا۔ اس سے حاصل ہوئی معلومات کے مطابق، یہ تصویر 99 فیصد مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

ہم نے تصویر کے حوالے سے اے آئی کے ماہر بھارگو والیرا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر اے آئی کے ذریعہ بنائی گئی ہے، اس میں بہت سی خامیاں صاف نظر آرہی ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ، حماس آپریشنل محکمہ صحت کے مطابق، غزہ کے ’سیف زون‘ میں ہوئے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اسرائیل ملٹری کا کہنا ہے جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہاں حماس کے دہشت گرد آپریٹ کرتے ہیں‘’۔

اب تصویر شیئر کرنے والے پیج کو اسکین کرنے کا وقت تھا۔ ہم نے پایا کہ 335 لوگ اس پیج کو فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل ہونے والی تصویر اصلی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی غزہ میں ہوئے حملے کی علامتی تصویر ہے۔ حالاںکہ خبروں کے مطابق، غزہ کے سیف زون ایریا میں حملہ تھا جس کے سبب کئی افراد کی جانیں بحق ہو گئیں۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later