X
X

فیکٹ چیک: بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں لئے اویسی کی فوٹو ایڈیٹڈ ہے

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو ہاتھ میں بھگوان رام کی تصویر پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر اصلی ہے اور اس تصویر کا بہانہ بنا کر انہیں طعنہ دیا جا رہا ہے۔

وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو ابھے سنگھ راجپوت (آرکائیو) نامی صارف نے 14 مئی کو شیئر کیا تھا۔ وائرل پوسٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو کچھ لوگوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں وہ بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دی گئی تفصیل میں لکھا ہے، “جب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ #%$ جائے گی، تو اچھے اچھے لائن پر آجاتے ہیں‘‘۔

پڑتال

یہ تصویر پہلے بھی ایک بار وائرل ہو چکی ہے۔ اس وقت وشواس نیاز نے بھی اس تصویر کا فیکٹ چیک کیا تھا۔ اس وقت تحقیق کرنے کے لیے ہم نے اس تصویر کی گوگل ریورس امیج سرچ کی تو ہمیں یہ تصویر اسد الدین اویسی کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر ملی۔ لیکن اس تصویر میں اویسی نے بھگوان رام کی نہیں امبیڈکر کی تصویر پکڑی ہوئی تھی۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے، “موچی کالونی کے دلتوں نے #اے آئی ایم آئی ایم پارٹی ہیڈکوارٹر میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور اپنے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیاں کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا‘‘۔

دونوں تصویروں کے درمیان فرق نیچے دیے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وقت ہم نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی سے بھی فون پر بات کی تھی اور انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔

ہم نے اویسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی تلاش کیا۔ یہاں بھگوان رام کی تصویر کے ساتھ کہیں بھی ان کی تصویر نہیں ملی۔

اسدالدین اویسی سے متعلق وشواس نیوز کے باقی فیکٹ چیک کو یہاں پڑھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ کو ابھے سنگھ راجپوت نامی فیس بک پیج نے شیئر کیا ہے۔ اس صارف کے تقریباً 6000 فالوورز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ دراصل اویسی نے امبیڈکر کی تصویر پکڑی تھی۔

  • Claim Review : بھگوان رام کی تصویر ہاتھ میں لئے اویسی کی فوٹو
  • Claimed By : FB User- Abhay Singh Rajput
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later