X
X

فیکٹ چیک: کپل شرما شو میں شہباز شریف اور مریم نواز کی کلپ دکھائے جانے کا ایڈیٹڈ ویڈیو فرضی دعوی سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں کپل شرما اور ان کے شو میں پہنچے اداکار خود کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 8, 2024 at 06:42 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر کپل شرما شو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکار اکشے کمار، ارشد وارسی، اداکارہ کریتی سینن اور جیکلین فرنانڈس کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں تمام اداکار ایک ٹی وی کی جانب دیکھتے ہوئے ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کپل شرماشو میں شہباز شریف اور مریم نواز کے ویڈیو کو چلایا گیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں کپل شرما اور ان کے شو میں پہنچے اداکار خود کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’کپل شرما شو میں شوباز شریف اور موریم کی عزت افزائی‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ’کپل شرما شو، اکشے کمار، ارشد وارسی، اداکارہ کریتی سینن اور جیکلین فرنانڈس ‘ کی ورڈ کے ساتھ اوپن سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی موقع کا ویڈیو بالی ووڈ ہنگامہ کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر مارچ 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطاق، ’ٹیم بچن پانڈے کپل شرما شو میں پہنچی‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور مکمل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں سونی لائیو کے یوٹیوب چینل پر یہ پورا اپیسوڈ اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام اداکار سامنے اسکرین پر خود پوسٹ پر کئے گئے صارفین کے کمینٹس کو پڑھ کر ہنس رہے تھے۔ اس پورے اپیسوڈ میں کہیں بھی شہباز شریف یا مریم نواز کے ویڈیو کو نہیں دکھایا گیا ہے۔

مزید سرچ کرتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو 9 مارچ 2022 کو اپلوڈ ہوئی خبر ملی۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق، اکشے کمار کی آنے والی فلم بچن پانڈے کے پروموشن کے لئے فلم کی پوری کاسٹ کپل شرما کے شو میں پہنچی۔ اس خبر میں کہیں بھی شہباز شریف یا مریم نواز کا ذکر نہیں ملا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے بالی ووڈ کو کوور کرنے والے سینئر صحافی پراگ چھاپیکر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ کپل شرما شو میں ایسا کوئی ویڈیو پلے نہیں کیا گیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف کی سوشل اسکننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو میں کپل شرما اور ان کے شو میں پہنچے اداکار خود کی سوشل میڈیا پوسٹس کو دیکھ کر ہنس رہے تھے۔ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے فرضی دعوی کے ساتھ پھیلاجا رہا ہے۔

  • Claim Review : کپل شرماشو میں شہباز شریف اور مریم نواز کے ویڈیو کو چلایا گیا۔
  • Claimed By : Fb User: Muhammad Tahir Meo
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later