X
X

فیکٹ چیک: کامیڈین دنیش ہنگو کے انقتال کی خبریں فرضی ہیں

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ کامیڈین دنیش ہنگو کی موت کا دعویٰ محض افواہ ہے۔ وڈودرا میں رہ رہے ہنگو نے خود ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح سلامت ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 4, 2024 at 04:59 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور کامیڈین دنیش ہنگو کے انتقال کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔ مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین ان کی تصویر شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ دنیش ہنگو کا انتقال ہو گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ کامیڈین دنیش ہنگو کی موت کا دعویٰ محض افواہ ہے۔ وڈودرا میں رہ رہے ہنگو نے خود ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح سلامت ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج نے 3 مارچ کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “کامیڈئن اداکار دنیش ہنگو کا انتقال ہوگیا۔ اوم شانتی

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نیوز سرچ کیا۔ سرچ کے دوران، ہمیں گجراتی مڈ ڈے ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر 3 مارچ کو شائع ہونے والی ایک خبر ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق کامیڈین دنیش ہنگو کے انتقال کی افواہیں کل سے ہر طرف پھیل رہی ہیں، اسی دوران وڈودرا میں رہنے والے ہنگو نے خود سامنے آکر اپنا ویڈیو جاری کرکے ان افواہوں پر مکمل روک لگا دی ہے۔

اس خبر میں ہمیں دنیش ہنگو کا ویڈیو ملا، جو انہوں نے جاری کیا تھا۔ اسے 2 مارچ کو ‘آر وڈودرا’ کے نام سے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ یہاں ہنگو کو گجراتی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، میں دنیش ہنگو ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ نہ میں اس دنیا سے گیا ہوں اور نہ میں بیمار ہوں۔

وشواس نیوز نے تصدیق کے لیے دینک جاگرن کے وڈودرا کے رپورٹر پرشانت سے رابطہ کیا اور انہوں نے کہا، ایک گجراتی نیوز ویب سائٹ نے دنیش ہنگو کی موت کی فرضی خبر شائع کی تھی اور اس کے بعد سے یہ افواہ پھیل گئی۔ خود ہنگو نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ اس پیج کو 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ کامیڈین دنیش ہنگو کی موت کا دعویٰ محض افواہ ہے۔ وڈودرا میں رہ رہے ہنگو نے خود ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح سلامت ہیں۔

  • Claim Review : FB User: मिशन 2024 भाजपा समर्थन ग्रुप ( धार्मिक )
  • Claimed By : دنیش ہنگو کا انتقال ہو گیا ہے۔
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later