فیکٹ چیک: ابوظبی میں ہوئے مندر افتتاح کے بعد، سیلاب کے پرانے ویڈیو دبئی کے حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دونوں ہی ویڈیو 2023 سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ پرانے ویڈیو, کو گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 22, 2024 at 05:45 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر تیز بارش اور سیلاب کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دو ویڈیو کو جوڑا گیا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ابوظبی میں ہوئے مندر افتتاح کے بعد دبئی میں سیلاب کا یہ منظر ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دونوں ہی ویڈیو 2023 سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف ’محمد کلام‘ نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ’’اللہ اکبر۔ کل 14 فروری کو ابوظبی کے مندر کا افتتاح ہوا اس کے بعد اللہ کا قہر تمام دبئی والوں پر‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد ٹکٹاک اکاؤنٹ پر اپلوڈ ہوا ملا۔
یہاں اس اکاؤنٹ پر ویڈیو کو 23 نومبر 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو ہم وی پی این کی مدد سے دیکھا۔ ٹکٹاک صارف ’ڈیزاسٹر 9578‘ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دبئی کے نومبر 2023 کے سیلاب کا بتایا ہے۔
سرچ میں ہمیں یہ دیگر ٹکٹاک اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ ہوا ملا، یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق یہ نومبر 2023 میں دبئی میں آئے سیلاب کا ویڈیو ہے۔ یہاں اس یویڈیو کے 12 ملین سے زیادہ ویوز ہیں۔
وائرل ویڈیو ہمیں ایک یوٹیوب چینل پر بھی نومبر 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق یہ نومبر میں آئے سیلاب کا ویڈیو ہے۔
دوسرا ویڈیو
گوگل لینس کے ذریعہ ہم نے دوسرے ویڈیو کو سرچ کیا اور ہمیں یہ ویڈیو ایک ٹکٹاک اکاؤنٹ پر اگست 2023 کو دبئی کے حوالے سے اپلوڈ ہوا ملا۔
خبروں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی سمیت متعدد شہروں میں زبردست بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں سیلاب کا منظر ہے۔ اس معاملہ سے متعلق ویڈیو اے پی کے یوٹیویب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل کئے جا رہے دونوں ہی ویڈیو پرانے ہیں، حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کے یا کب کے ہیں، لیکن یہ صاف ہے کہ یہ اس سال کے نہیں بلکہ پرانے ہیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ہندوستانی صحافیہ ثنا سے رابطہ کیا۔ انہوں نے وہاں کے حالیہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میں گزشتہ کچھ روز سے بےحد بارش ہو رہی ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ’محمد کلام‘ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تلعق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دونوں ہی ویڈیو 2023 سے سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ پرانے ویڈیو, کو گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : متحدہ عرب امارات کے ابوظبی میں ہوئے مندر افتتاح کے بعد دبئی میں سیلاب کا یہ منظر ہے۔
- Claimed By : ẞtar Mohd Käläm
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔