X
X

فیکٹ چیک: جنوبی کوریہ کے ریزارٹ کے ویڈیو کو کیا جا رہا چین میں بنے شاپنگ مال کے دعوی کے ساتھ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو چین میں بنے شاپنگ مال کا نہیں بلکہ جنوبی کوریہ کے انسپائر انٹرٹینمینٹ ریزارٹ کا ہے۔ اس ویڈیو کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 10, 2024 at 06:30 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل رہا ہے جس میں عمارت کے اندر بنی دیوار پر ڈجیٹل افیکٹس کو ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو چین کا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو چین میں بنے شاپنگ مال کا نہیں بلکہ جنوبی کوریہ کے انسپائر انٹرٹینمینٹ ریزارٹ کا ہے۔ اس ویڈیو کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’چین کا شاپنگ مال گاہک پریشان خریداری کریں یا چھت دیکھیں‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمز کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، جنوبی کوریا میں انسپائر انٹرٹینمنٹ ریزورٹ میں ڈجیٹل افیکٹس۔

https://www.youtube.com/watch?v=AFIYwtzInEs

اسی بنیاد پر ہم نے گوگل پر انسپائر انٹرنیمیٹ ریزارٹ سرچ کیا۔ سرچ میں ہم مذکورہ ریزارٹ کے انسٹاگرام ہینڈل پر پہنچے اور ہاں وہمیں اسی وائرل ویڈیو کے ہوبہو منظر والی متعدد ویڈیو یہاں اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ ڈجیٹل انٹرٹینمینٹ اسٹریٹ ’ارورا‘ ہے جو الٹرا ہائی کوالیٹی ایل اے ڈیز سے تیار کی گئی ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے جنوبی کوریہ کے صحافی جیحوں لی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو جنوبی کوریہ کا ہی ہے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو چین میں بنے شاپنگ مال کا نہیں بلکہ جنوبی کوریہ کے انسپائر انٹرٹینمینٹ ریزارٹ کا ہے۔ اس ویڈیو کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later