فیکٹ چیک: زمین کے بےحد قریب نظر آنے والے چاند کا ایڈیٹڈ ویڈیو ہوا پھر سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیٹڈ ہے، یہ کوئی اصل منظر نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 14, 2023 at 06:06 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے زمین کے بےحد قریب نظر آنے والے چاند کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاند کو بڑے شیپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین ویڈیو کے ساتھ دعوی کر رہے ہیں کہ روس اور کناڈا کے درمیان آرکٹک اوقیانوس میں یہ چاند زمین کے چکر لگا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیٹڈ ہے، یہ کوئی اصل منظر نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی مکمل طور پر فرضی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’روس اور کینیڈا کے درمیان قطب شمالی میں آرکٹک اوقیانوس کے قریب زمین کا چکر لگاتے ہوئے۔۔۔ چاند زمین کے اتنے قریب آتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔ چاند اس چکر کو صرف 30 سیکنڈ میں مکمل کرتا ہے اور 5 سیکنڈ تک سورج کو فورا غائب ہونے سے پہلے ڈھانپ لیتا ہے۔۔۔ فطرت کے بہت سے عجائبات میں سے ایک۔۔۔۔ لطف اٹھائیں ۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ الحمد اللہ‘‘۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اس ویڈیو کا فیکٹ چیک اس سے قبل بھی ہم کر چکے ہیں اور اس وقت اس ویڈیو کو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ’سیکرس سافٹ دی کاسماس‘ نام کے ایک انسٹاگرام ہینڈل پر ویڈیو 27 دسمبر 2021 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو ایٹ ایلیسکی کے ذریعہ تیا کیا گیا ینیمینڈ ویڈیو بتایا گیا ہے۔
الیکسی این کے انسٹاگرام ہینڈل پر پہنچے یہاں پر ان کے بایو میں دی گئی کے مطابق وہ ڈجیٹل کریئٹر ہیں۔ اس سے یہ واضح ہو گیا کہ یہ ایک اینیمیٹڈ ویڈیو ہے۔
اس سے پہلے کئے گئے فیکٹ چیک کے دوران ہم نے ای میل کے ذریعے ایلیکس پیٹریو سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اس ویڈیو کو کمپیوٹر گرافکس کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو تقریبا تین ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ڈجیٹلی ایڈیٹڈ ہے، یہ کوئی اصل منظر نہیں ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔
- Claim Review : روس اور کناڈا کے درمیان آرکٹک اوقیانوس میں یہ چاند زمین کے چکر لگا رہا ہے۔
- Claimed By : FB User: Hussaini NawaBzada
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔