X
X

فیکٹ چیک: پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل باجوا کا فرضی ویڈیو ہو رہا سوشل میڈیا پر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، اس ویڈیو میں الگ سے ایک آواز کو جوڑا گیا ہے۔ جنرل باجوا نے فوج سے لاتعلقی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اور یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ پاکستان کے آرمی چیف تھے، اس پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 8, 2023 at 04:02 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوا کا ایک وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر پاکستانی فوج پر ممبئی حملہ اور اپنی ہی عوام کو اغوا کرنے کا الزال لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو وہ یہ بھی مبینہ طور پر کہتے ہوئے نظر آئے کہ میں اپنی مرضی سے چھوڑ رہا ہوں مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں بنایا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ جنرل باجوا نے پاکستانی فوج سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، اس ویڈیو میں الگ سے ایک آواز کو جوڑا گیا ہے۔ جنرل باجوا نے فوج سے لاتعلقی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اور یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ پاکستان کے آرمی چیف تھے، اس پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’جنرل باجوہ کا فوج سے لاتعلقی کا اعلان، اہم پریس کانفرنس‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا، سرچ میں ہمیں 28 نومبر 2022 کی خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق آج پاکستان کے آرمی چیف کی چھ سالہ مدت ختم ہو گئی۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو دنیا ٹی وی کے آفیشیئل یوٹیوب چینل پر 25 اپریل 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو سے متعلق دی گئی معلومات کے مطابق، ’’جنرل باجوا نے اسلام آباد میں اسکیورٹی ڈائلاگ میں شرکت کرتے ہوئے اسپیچ دی‘‘۔ وائرل ویڈیو میں جنرل باجوا کو پاکستان اور سیکیورٹی سے متعلق خطاب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پورے ویڈیو میں ہمیں وائرل ویڈیو جیسا کوئی بیان نہیں ملا۔

یہ وائرل ویڈیو ہمیں اسلام آباد اسکورٹی ڈائلاگ نام کے یوٹیوب چینل پر بھی 25 اپریل 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔

یہاں ویڈیو میں جنرل باجوا کے ذریعہ کہی گئی خاص باتوں کا پوانٹر لکھا گیا ہے۔ اس میں کہیں بھی ان کے استعفی سے متعلق ایسی کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو فرضی ہے۔ اس میں جنرل باجوا کی آواز نہیں ہے، اسے الگ سے جوڑا گیا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایڈیٹڈ ہے، اس ویڈیو میں الگ سے ایک آواز کو جوڑا گیا ہے۔ جنرل باجوا نے فوج سے لاتعلقی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ اور یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب وہ پاکستان کے آرمی چیف تھے، اس پرانے ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اب فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : جنرل باجوا نے پاکستانی فوج سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے
  • Claimed By : FB User: LaLa DaRviSh
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later