فیکٹ چیک: اسرائیل- حماس کی حالیہ جنگ کے دوران کا نہیں ہے وائرل ویڈیو، دعوی گمراہ کن ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2015 سے ملک شام کے ادلب کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ حماس اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمرا کن ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Oct 18, 2023 at 03:48 PM
- Updated: Oct 18, 2023 at 03:57 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے بندوق لئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب حماس نے اسرائیل پر حملہ بولا تھا۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2015 سے ملک شام کے ادلب کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ حماس اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمرا کن ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’فلسطین کا اسرائیل پر حملہ اور فتح کے مناظر‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد یوٹیوب چینل پر 8 جنوری 2017 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ملک شام کے ادلب کی ہے۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو اسی بنیاد پر سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ایک نیوز ویب سائٹ پر 30 مارچ 2015 کو اپلوڈ ہوا ملا۔یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ 28 مارچ کا یہ ویڈیو شام کے ادلب شہر کا ہے اس وقت کا ہے جب اسلامی اتحاد نے ادلب کو شامی فوج سے چھین کر اپنا قبضہ کر لیا تھا۔
اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پرانا ہے حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی تصدیق نہیں کرتا ہے کہ یہ ویڈیو کس موقع کا یا کب کا ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائل کے دا وسیل کے فیکٹ چیکر اوریا بر میر سے رابطہ کیا اور انہوں نےہمیں بتایا کہ یہ حالیہ ویڈیو نہیں ہے۔
گمراہ کن پوسٹ کو شئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو سال 2015 سے ملک شام کے ادلب کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ حماس اسرائیل جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وائرل کیا جا رہا دعوی گمرا کن ہے۔
- Claim Review : فلسطین کا اسرائیل پر حملہ اور فتح کے مناظر
- Claimed By : FB User: ZA VIDEO
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔