X
X

فیکٹ چیک: لیبیا سیلاب میں نہیں ملا آئی فونز اور پیسوں سے بھرا یہ بیگ، پرانا ہے ویڈیو

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ایک یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو اپریل میں اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ آئی فونز اور کیش کوڑے کے میدان سے ملے ہیں۔ حالاںکہ اس ویڈیو کا لیبیا میں آئے حالیہ سیلاب سےکوئی تعلق نہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 28, 2023 at 12:30 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کہیں پڑے ہوئے ایک بریف کیس سے متعدد آئی فون اور پیسے برآمد ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ معاملہ لیبیا میں آئے سیلاب کے دوران پیش آیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ایک یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو اپریل میں اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ آئی فونز اور کیش کوڑے کے میدان سے ملے ہیں۔ حالاںکہ اس ویڈیو کا لیبیا میں آئے حالیہ سیلاب سےکوئی تعلق نہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو لیبیا سیلاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم فیس بک اور ایک (ٹویٹر) پر شیئر کر رہے ہیں۔

وائرل پوسٹ کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے متعدد کی فریمس کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو ’گیلیکسی اسٹور نام کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل 8 اپریل 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو میں ایک خاتون کو کوڑے کی میدان سے کچھ کیش اور موبائل فون ملتے ہیں۔ان میں اس وائرل ویڈیو والے بیگ ملنے کے منظر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’آئی فون 14 سیریز اور ایک لاکھ ڈالر کوڑے کے میدان میں پائے گئے‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=BYhSBei_zOg&t=5s

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ’گیلیکسی اسٹور‘ نام کے اس یوٹیوب چینل کی اسکیننگ کی۔ اس چینل پر ہمیں وائرل ویڈیو کی ہی طرح کے کئی دیگر ویڈیو کو بھی اپلوڈ کئے ہوئے ملے۔ یہاں دی اس چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق یہ سنگاپور کا ایک یوٹیوب چینل ہے۔

وہیں مذکورہ چینل پر ہمیں ایک فیس بک پیج کا بھی لینک ملا، ’لینڈ فل فونز‘ نام کے اس فیس بک پیج پر دی گئی جانکاری کے مطابق اسے تھائی لینڈ سے چلایا جاتا ہے۔

وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے کہ یہ ویڈیو اصل میں کس ملک کی ہے۔ حالاںکہ یہ واضح ہے کہ اس کا لیبیا سیلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیبیا میں آئے زلزلہ سے متعلق وائرل ہو رہی گمراہ کن تصاویر اور ویڈیو کے بارے میں ہم سے بات کرتے ہوئے لیبیا کے صحافی عزیز الھاشی نے بتایا کہ، یہاں حالات کافی کشیدہ ہیں، حالاںکہ اس گمراہ کن تصاویر اتنی وائرل نہیں ہیں۔

خبروں کے مطابق، ’لیبیا میں آئے خوفناک سیلاب سے اب تک 11,300 لوگوں کی موت ہو چکی ہےاور تقریبا دس ہزار ابھی بھی گمشدہ ہیں۔ وہیں راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے اور لوگوں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مکل خبر یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو ایک لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتےہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ ایک یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو اپریل میں اپلوڈ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ آئی فونز اور کیش کوڑے کے میدان سے ملے ہیں۔ حالاںکہ اس ویڈیو کا لیبیا میں آئے حالیہ سیلاب سےکوئی تعلق نہیں۔

  • Claim Review : یہ معاملہ لیبیا میں آئے سیلاب کے دوران پیش آیا ہے۔
  • Claimed By : فیس بک پیج: كورونا الجزائر لحظة بلحظة
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later