X
X

فیکٹ چیک: مسجد میں خطبے کے دوران مراکش کے امام کا نہیں ہوا انتقال، دعوی گمراہ کن ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ مراکش میں پیش آئے اس معاملہ کی حقیقت ہے کہ امام دوران خطبہ بے ہوش ہو گئے تھے، حالاںکہ کچھ وقت بعد انہیں ہوش آگیا تھا۔ ان کے انقتال سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 11, 2023 at 06:15 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک مسجد کے امام دوران خطبہ زمین پر گرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ مراکش کی ایک مسجد کے امام جمعہ کا خطبہ دے رہے تپے اور اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ مراکش میں پیش آئے اس معاملہ کی حقیقت ہے کہ امام دوران خطبہ بے ہوش ہو گئے تھے، حالاںکہ کچھ وقت بعد انہیں ہوش آگیا تھا۔ ان کے انقتال سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مراکش کا امام خطبہ دے رہا رہا تھا ، موت کے فرشتے کو دیکھا ، خطبہ روک کر کلمہ طیبہ کلمہ شہادت پڑھا اور اللہ کو پیارا ہو گیا 💞 مرنا تو سب نے ہے ، لیکن امام صاحب کی موت ہر مسلمان کی خواہش ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ایک مسجد کے امام کو دعا کرانے کے دوران کرسی پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق خبروں کو ہم نے ’مراکش امام انتقال بے ہوش‘ کے کی ورڈ کے ذریعہ تلاش کیا۔ سرچ میں ہمیں ایک یوٹویب چینل پر یہ ویڈیو 8 جون 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’گزشتہ جمعہ مراکش کی مسجد ’عمر ابن الخطاب‘ کے امام کے انتقال کی فرضی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی حالاںکہ وہ زندہ ہیں‘‘۔

اسی بنیاد پر ہم نے نیوز سرچ کیا اور یہ خبر مراکش کی ایک نیوز ویب سائٹ پر ملی۔ یہاں پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’’جمعہ کا خطبہ دے رہے امام اچانک سے بےہوش ہو گئے اور ان کے انتقال کی خبروں پھیل گئیں جبکہ وہ صحت مند ہیں اور ان کے انقتال سے متعلق کئے جا رہے دعوی فرضی ہیں۔

ایک دیگر نیوز ویب سائٹ پر بھی اسی معاملہ سے متعلق خبر ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، مراکش کے ذرائع ابلاغ بشمول اخبار “چتوکا پریس” اور “المغرب الیووم” ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ نماز جمعہ کے دوران شہادت کی تلاوت کرتے ہوئے منبر سے گرنے والے امام ابھی تک زندہ ہے۔ یہ امام گزشتہ جمعہ کے روز اوجدہ کی ایک مسجد میں خطبہ کے دوران نمازیوں کو انسان کی چار حدود کے بارے میں بتا رہے تھے ۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے ’موروکو ورلڈ نیوز‘ کی صحافیہ صفا قصروی سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ پچھلے سال پیش آیا تھا اور اس ویڈیو کے وائرل ہو جانے کے بعد فرضی خبریں بھی وائرل ہوئی تھی کہ امام کا انتقال ہو گیا ہے حالاںکہ وہ محض بےہوش ہوئے تھے۔

گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان کے فیصلہ آباد سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ دعوی گمراہ کن ہے۔ مراکش میں پیش آئے اس معاملہ کی حقیقت ہے کہ امام دوران خطبہ بے ہوش ہو گئے تھے، حالاںکہ کچھ وقت بعد انہیں ہوش آگیا تھا۔ ان کے انقتال سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔

  • Claim Review : مراکش کی ایک مسجد کے امام جمعہ کا خطبہ دے رہے اور اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا
  • Claimed By : Rana Ahtsham
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later