فیکٹ چیک: تبریز انصاری کی بیوی نے نہیں کی خودکشی کی کوشش، فرضی ہے دعویٰ
- By: Umam Noor
- Published: Jul 12, 2019 at 12:25 PM
- Updated: Aug 31, 2020 at 04:32 PM
نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک میسج وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق مہلوک تبریز انصاری کی بیوی نے پھانسی لگائی ہے۔ اس میسج کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے ۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ تبریز انصاری کے بیوی بالکل صحیح سلامت ہیں۔
دعویٰ
وائرل پوسٹ میں کہا جا رہا ہے کہ تبریز انصاری کی بیوی نے پھانسی لگائی ہے۔ اس میسج کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔
فیکٹ چیک
پڑتال کا آغاز کرنے کے لئے ہم نے اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ویڈیو کو پورا سننے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کی شروعات میں تو وائس اوور آرٹسٹ نے کہا ہے کہ تبریز انصاری کی بیوی نے پھانسی لگا لی ہے، تاہم ویڈیو کے بیچ میں کہا جاتا ہے کہ وہ خودکشی کی کوشش کر رہی تھیں مگر ان کے چاچا نے انہیں روک لیا۔
ہم نے تصدیق کے لئے سرائے کیلا کھرساواں ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتک ایس سے بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ویڈیو فرضی ہے۔ تبریز کی بیوی اپنے گھر میں صحیح سلامت ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، ’’پولیس کی لوگوں سے گزاش ہے کہ اس طرح کا کوئی ویڈیو وائرل ہوتا ہے تو اس کی اطلاع فورا پولیس کو دیں، پولیس فرضی ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائی بھی کر رہی ہے‘‘۔
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے تبریز انصاری کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مقدمہ ختم کر دیا۔ حالاںکہ جب ہم نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ ابھی زیر تفتیش ہے اور اسے ابھی خارج نہیں کیا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ چوری کے الزام کے بعد ہجومی تشدد کا شکار ہوئے جھارکھنڈ کے تبریز انصاری کی 22 جون کو موت ہو گئی تھی۔
ہم نے پڑتال کو آگے بڑھانے کے لئے اس پوسٹ کو اپ لوڈ کرنے والے یو ٹیوب چینل کی جانچ کی۔ اس چینل کا نام ہے راؤنڈ ورلڈ نیوز (نیچے انگریزی میں یکھیں) اور اس کے اباوٹ اس سیکشن میں صرف یہ معلومات دی گئی ہے کہ اسے سنجیو کمار چودھری نام کا ایک شخص چلاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں کوئی اور جانکاری نہیں ہے ۔ اس چینل پر زیادہ تر انٹرنینٹمینٹ کے ویڈیز اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔
Round World News
نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ تبریز انصاری کی بیوی بالکل صحیح سلامت ہیں۔
مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں
اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- Claim Review : تبریز انصاری کی بیوی نے کی خودکشی
- Claimed By : ROUND WORLD NEWS
- Fact Check : جھوٹ