X
X

فیکٹ چیک: فلپائن کے پوسٹ آفس میں لگی آگ کے ویڈیو کو سویڈن صدراتی محل کے دعوی کے ساتھ کیا جا رہا وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا فلپائن کے 100 سال پرانے پوسٹ آفس میں آگ لگنے کا ہے۔ اس ویڈیو کا سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے، دعوی فرضی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 15, 2023 at 06:35 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بڑی سی عمارت میں زبردست آگ لگے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے یہ سویڈن میں صدراتی محل میں آگ لگ گئی ہے اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا فلپائن کے 100 سال پرانے پوسٹ آفس میں آگ لگنے کا ہے۔ اس ویڈیو کا سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے، دعوی فرضی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سویڈن کی صدارتی محل کو اچانک آگ لگ گئی ہے۔قرآن کی طاقت‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس پر سرچ کیا، سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو اسکائی نیوز کے یوٹیوب چینل پر 22 مئی 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ فلپائن کے 100 سال پرانے پوسٹ آفس میں آگ لگ گئی جس کے سبب یہ تایخی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی معاملہ سے متعلق خبر ہمیں دی گارجئن کی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ ہوئی ملی، یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’فلپائن کے دارالحکومت میں واقع تاریخی منیلا سنٹرل پوسٹ آفس میں اتوار کو دیر گئے ایک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز کی ٹیمیں رات بھر سات گھنٹے سے زیادہ جدوجہد کرتی رہیں اس سے پہلے کہ اس پر بالآخر قابو پالیا گیا۔ آگ رات 11 بج کر 45 منٹ پر لگی۔ بیورو آف فائر پروٹیکشن کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق اور صورتحال پیر کی صبح 6 بجے سے ٹھیک پہلے فائر الارم کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، اس سے پہلے کہ اسے تقریباً ایک گھنٹے بعد قابو میں لایا گیا‘‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے کارسپانڈینٹ جے پی رنجن سے رابطہ کیا انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو فلپائن کی تاریخی عمارت میں آگ لگنے کا ہے۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج کو 2.5 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو مئی 2023 کا فلپائن کے 100 سال پرانے پوسٹ آفس میں آگ لگنے کا ہے۔ اس ویڈیو کا سویڈن سے کوئی تعلق نہیں ہے، دعوی فرضی ہے۔

  • Claim Review : سویڈن کی صدارتی محل کو اچانک آگ لگ گئی ہے۔
  • Claimed By : فیس بک پیج: Da Amangarh Awaz
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later